فرعون کے اہل دربار کا مشورہ
یعنی خون کی خبر فرعون کو پہنچ گئ۔ وہاں مشورے ہوئے کہ غیر قوم کے آدمی کا یہ حوصلہ ہو گیا ہے کہ شاہی قوم کے افراد اور سرکاری ملازموں کوقتل کر ڈالے۔ سپاہی دوڑاے گئے کہ موسٰیؑ کو گرفتار کر کے لائیں۔ شاید مل جاتےتو قتل کرتے، اس مجمع میں سے ایک نیک طنیت کے دل میں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسٰیؑ کی خیرخواہی ڈال دی، وہ جلدی کر کے مختصر راستہ سے بھاگا ہوا آیا اور حضرت موسٰیؑ کو واقعہ کی اطلاع کر کے مشورہ دیا کہ تم فورًا شہر سے نکل جاؤ۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ یہ سنایا ہمارے پیغمبر کو کہ لوگ ان کی جان لینے کی فکر کریں گے اور وہ بھی وطن سے نکلیں گے۔ چنانچہ کافر سب اکٹھے ہوئے تھے کہ ان پر مل کر چوٹ کریں، اسی رات میں آپ وطن سے ہجرت کر گئے۔