مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 3

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

نتلو عليك من نبا موسى وفرعون بالحق لقوم يؤمنون

(اے محمدﷺ) ہم تمہیں موسٰی اور فرعون کے کچھ حالات مومن لوگوں کو سنانے کے لئے صحیح صحیح سناتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 3
  • پارہ 20
  • صفحہ 385

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مسلمان لوگ اپنا حال قیاس کر لیں ظالموں کے مقابلہ میں (موضح) جس طرح حضرت موسٰیؑ کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو باوجود کمزوری کے فرعونیوں کی طاقت کے مقابلہ میں منصور و کامیاب کیا۔ ایسے ہی مسلمان جو فی الحال مکہ میں قلیل اور ضعیف و ناتوں نطر آتے ہیں اپنے بیشمار طاقتور حریفوں کے مقابلہ پر کامیاب ہوں گے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. نَتْلُوا۟ہم پڑھتے ہیںnatlū
  2. عَلَيْكَآپ پرʿalayka
  3. مِنسےmin
  4. نَّبَإِخبر میں (سے)naba-i
  5. مُوسَىٰموسیٰ کیmūsā
  6. وَفِرْعَوْنَاور فرعون کیwafir'ʿawna
  7. بِٱلْحَقِّحق کے ساتھ/ ٹھیک ٹھیکbil-ḥaqi
  8. لِقَوْمٍۢایک قوم کے لئےliqawmin
  9. يُؤْمِنُونَجو ایمان لاتی ہوyu'minūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں