مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص آیت 59 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَمَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ ٱلْقُرَىٰ حَتَّىٰ يَبْعَثَ فِىٓ أُمِّهَا رَسُولًا يَتْلُوا۟ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتِنَا ۚ وَمَا كُنَّا مُهْلِكِى ٱلْقُرَىٰٓ إِلَّا وَأَهْلُهَا ظَـٰلِمُونَ ﴿٥٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

بغیر نبی بھیجے عذاب نہیں کیا جاتا

یعنی اللہ تعالیٰ اس وقت تک بستیوں کو غارت نہیں کرتا۔ جب تک ان کے صدر مقام میں کوئی ہشیار کرنے والا پیغمبر نہ بھیجدے۔ (صدر مقام کی تخصیص شاید ا سلئے کہ وہاں کا اثر دور تک پہنچتا ہے اور شہروں کے باشندے نسبۃً سلیم و عقیل ہوتے ہیں) تمام روئے زمین کی آبادیوں کا صدر مقام مکہ معظمہ تھا۔ لِّتُنۡذِرَ اُمَّ الۡقُرٰی وَ مَنۡ حَوۡلَہَا (شوریٰ ۔۷) اسی لئے وہاں سب سے بڑے اور آخری پیغمبر مبعوث ہوئے۔

یعنی ہشیار کرنے پر بھی جب لوگ باز نہیں آتے، برابر ظلم و طغیان میں ترقی کرتے چلے جاتے ہیں۔ تب اللہ تعالیٰ پکڑ کر ہلاک کرتا ہے۔