مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 88

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تدع مع الله الها اخر لا اله الا هو كل شيء هالك الا وجهه له الحكم واليه ترجعون

اور خدا کے ساتھ کسی اور کو معبود (سمجھ کر) نہ پکارنا اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کی ذات (پاک) کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔ اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 88
  • پارہ 20
  • صفحہ 396

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ آپ کو خطاب کر کے دوسروں کو سنایا۔ اوپر کی آیتوں میں بھی بعض مفسرین ایسا ہی لکھتے ہیں۔ یعنی ہر چیز اپنی ذات سےمعدوم ہے اور تقریبًا تمام چیزوں کو فنا ہونا ہے، خواہ کبھی ہو۔ مگر اس کا منہ یعنی وہ آپ کبھی معدوم تھا، نہ کبھی فنا ہو سکتا ہے۔ سچ ہے؎ اَلَا کُلُّ شیءٍ مَا خَلَا اللّٰہ بَاطِلٌ ۔ قال تعالیٰ کُلُّ مَنۡ عَلَیۡہَا فَانٍ۔ وَّ یَبۡقٰی وَجۡہُ رَبِّکَ ذُو الۡجَلٰلِ وَ الۡاِکۡرَامِ اور بعض سلف نے اس کا یہ مطلب لیا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَدْعُتم پکارناtadʿu
  3. مَعَساتھmaʿa
  4. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  5. إِلَـٰهًاالٰہilāhan
  6. ءَاخَرَ ۘکوئی دوسراākhara
  7. لَآنہیںlā
  8. إِلَـٰهَکوئی الٰہ برحقilāha
  9. إِلَّامگرillā
  10. هُوَ ۚوہیhuwa
  11. كُلُّہرkullu
  12. شَىْءٍچیزshayin
  13. هَالِكٌہلاک ہونے والی ہےhālikun
  14. إِلَّامگرillā
  15. وَجْهَهُۥ ۚاس کی ذاتwajhahu
  16. لَهُاسی کے لئےlahu
  17. ٱلْحُكْمُحکمl-ḥuk'mu
  18. وَإِلَيْهِاور اسی کی طرفwa-ilayhi
  19. تُرْجَعُونَتم سب پلٹائے جاؤ گےtur'jaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں