یعنی اسحاق بیٹا اور یعقوب پوتا دیا۔ جن کی نسل "بنی اسرائیل" کہلاتی ہے۔
اولاد ابراہیم علیہ السلام میں دائمی نبوت
یعنی ابراہیمؑ کے بعد بجز ان کی اولاد کے کسی کو کتاب آسمانی و پیغمبری نہ دی جائے گی۔ چنانچہ جس قدر انبیاء ان کے بعد تشریف لائے ان ہی کی ذریت سے تھے۔ اسی لئے ان کو "ابوالانبیاء" کہا جاتا ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام پر دنیا اور آخرت کے انعامات
یعنی دنیا میں حق تعالیٰ نے مال، اولاد، عزت اور ہمیشہ کا نام نیک دیا، اور ملک شام ہمیشہ کے لئے ان کی اولاد کو بخشا۔ (کذا فی الموضح) اور آخرت میں اعلیٰ درجہ کے صالحین کی جماعت میں (جو انبیائے اولوالعزم کی جماعت ہے) شامل رکھا۔