مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ووهبنا له اسحاق ويعقوب وجعلنا في ذريته النبوة والكتاب واتيناه اجره في الدنيا وانه في الاخرة لمن الصالحين

اور ہم نے اُن کو اسحٰق اور یعقوب بخشے اور اُن کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (مقرر) کر دی اور ان کو دنیا میں بھی اُن کا صلہ عنایت کیا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 27
  • پارہ 20
  • صفحہ 399

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اسحاق بیٹا اور یعقوب پوتا دیا۔ جن کی نسل "بنی اسرائیل" کہلاتی ہے۔ یعنی ابراہیمؑ کے بعد بجز ان کی اولاد کے کسی کو کتاب آسمانی و پیغمبری نہ دی جائے گی۔ چنانچہ جس قدر انبیاء ان کے بعد تشریف لائے ان ہی کی ذریت سے تھے۔ اسی لئے ان کو "ابوالانبیاء" کہا جاتا ہے۔ یعنی دنیا میں حق تعالیٰ نے مال، اولاد، عزت اور ہمیشہ کا نام نیک دیا، اور ملک شام ہمیشہ کے لئے ان کی اولاد کو بخشا۔ (کذا فی الموضح) اور آخرت میں اعلیٰ درجہ کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَوَهَبْنَااور عطا کیا ہم نےwawahabnā
  2. لَهُۥٓاس کوlahu
  3. إِسْحَـٰقَاسحاقis'ḥāqa
  4. وَيَعْقُوبَاور یعقوبwayaʿqūba
  5. وَجَعَلْنَااور رکھ دی ہم نےwajaʿalnā
  6. فِىمیںfī
  7. ذُرِّيَّتِهِاس کی اولاد (میں)dhurriyyatihi
  8. ٱلنُّبُوَّةَنبوتl-nubuwata
  9. وَٱلْكِتَـٰبَاور کتابwal-kitāba
  10. وَءَاتَيْنَـٰهُاور عطا کیا ہم نے اس کوwaātaynāhu
  11. أَجْرَهُۥاس کا اجرajrahu
  12. فِىمیںfī
  13. ٱلدُّنْيَا ۖدنیا (میں)l-dun'yā
  14. وَإِنَّهُۥاور بیشک وہwa-innahu
  15. فِىمیںfī
  16. ٱلْـَٔاخِرَةِآخرت (میں)l-ākhirati
  17. لَمِنَالبتہ سےlamina
  18. ٱلصَّـٰلِحِينَصالح لوگوں میں سے ہوگاl-ṣāliḥīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں