حضرت لوط علیہ السلام کے مہمان فرشتے
فرشتے نہایت حسین و جمیل امردوں کی شکل میں وہاں پہنچے حضرت لوطؑ نے اول پہچانا نہیں بہت تنگدل اور ناخوش ہوئے کہ اب ان مہمانوں کی عزت قوم کے ہاتھ سے کس طرح بچاؤں گا۔ اگر اپنے یہاں نہ ٹھہراؤں تو اخلاق و مروت اور مہمان نوازی کے خلاف ہے۔ ٹھہراتا ہوں تو اس بدکار قوم سے آبرو کس طرح محفوظ رہے گی۔