مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولما ان جاءت رسلنا لوطا سيء بهم وضاق بهم ذرعا وقالوا لا تخف ولا تحزن انا منجوك واهلك الا امراتك كانت من الغابرين

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ اُن (کی وجہ) سے ناخوش اور تنگ دل ہوئے۔ فرشتوں نے کہا کچھ خوف نہ کیجئے۔ اور نہ رنج کیجئے ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچالیں گے مگر آپ کی بیوی کہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 33
  • پارہ 20
  • صفحہ 400

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فرشتے نہایت حسین و جمیل امردوں کی شکل میں وہاں پہنچے حضرت لوطؑ نے اول پہچانا نہیں بہت تنگدل اور ناخوش ہوئے کہ اب ان مہمانوں کی عزت قوم کے ہاتھ سے کس طرح بچاؤں گا۔ اگر اپنے یہاں نہ ٹھہراؤں تو اخلاق و مروت اور مہمان نوازی کے خلاف ہے۔ ٹھہراتا ہوں تو اس بدکار قوم سے آبرو کس طرح محفوظ رہے گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَمَّآاور جبwalammā
  2. أَنیہ کہan
  3. جَآءَتْآگئےjāat
  4. رُسُلُنَاہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)rusulunā
  5. لُوطًۭالوط کے پاسlūṭan
  6. سِىٓءَغمگین ہوsīa
  7. بِهِمْان پرbihim
  8. وَضَاقَاور تنگ ہواwaḍāqa
  9. بِهِمْان سےbihim
  10. ذَرْعًۭادل میںdharʿan
  11. وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālū
  12. لَانہlā
  13. تَخَفْڈروtakhaf
  14. وَلَااور نہwalā
  15. تَحْزَنْ ۖغم کروtaḥzan
  16. إِنَّابیشک ہمinnā
  17. مُنَجُّوكَنجات دینے والے ہیں تجھ کوmunajjūka
  18. وَأَهْلَكَاور تیرے گھر والوں کوwa-ahlaka
  19. إِلَّاسوائےillā
  20. ٱمْرَأَتَكَتیری بیوی کےim'ra-ataka
  21. كَانَتْہے وہkānat
  22. مِنَسےmina
  23. ٱلْغَـٰبِرِينَپیچھے رہنے والوں میں (سے)l-ghābirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں