مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 43

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وتلك الامثال نضربها للناس وما يعقلها الا العالمون

اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے بیان کرتے ہیں اور اُسے تو اہلِ دانش ہی سمجھتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 43
  • پارہ 20
  • صفحہ 401

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مشرکین مکہ کہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ "مکڑی" اور "مکھی" وغیرہ حقیر چیزوں کی مثالیں بیان کرتا ہے جو اس کی عظمت کے منافی ہیں اس کا جواب دیا کہ مثالیں اپنے موقع کے لحاظ سے نہایت موزوں اور ممثل لہٗ پر پوری منطبق ہیں۔ مگر سمجھدار ہی اس کا مطلب ٹھیک سمجھتے ہیں ۔ جاہل بے وقوف کیا جانیں۔ مثال کا انطباق مثال دینے والے کی حیثیت پر نہیں کرنا چاہئے بلکہ جس کی مثال ہے اس کی حیثیت کو دیکھو، اگر وہ حقیر و کمزور ہے تو تمثیل بھی ایسی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَتِلْكَاور یہwatil'ka
  2. ٱلْأَمْثَـٰلُمثالیںl-amthālu
  3. نَضْرِبُهَاہم بیان کرتے ہیں ان کوnaḍribuhā
  4. لِلنَّاسِ ۖلوگوں کے لئےlilnnāsi
  5. وَمَااور نہیںwamā
  6. يَعْقِلُهَآسمجھتے ان مثالوں کوyaʿqiluhā
  7. إِلَّامگرillā
  8. ٱلْعَـٰلِمُونَعالم لوگ/ جاننے والےl-ʿālimūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں