مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 53

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويستعجلونك بالعذاب ولولا اجل مسمى لجاءهم العذاب ولياتينهم بغتة وهم لا يشعرون

اور یہ لوگ تم سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اگر ایک وقت مقرر نہ (ہو چکا) ہوتا تو اُن پر عذاب آبھی گیا ہوتا۔ اور وہ (کسی وقت میں) اُن پر ضرور ناگہاں آکر رہے گا اور اُن کو معلوم بھی نہ ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 53
  • پارہ 21
  • صفحہ 403

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر باطل پر ہیں تو ہم پر دنیا میں کوئی آفت کیوں نہیں آتی۔ یعنی ہر چیز اپنے وقت معین پر آتی ہے، گھبراؤ نہیں، وہ آفت بھی آ کر رہے گی۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ اس امت کا عذاب یہ ہی تھا مسلمانوں کے ہاتھ سے قتل ہونا اور پکڑے جانا۔ سو فتح مکہ میں مکہ کے لوگ بے خبر رہے کہ حضرت کا لشکر سر پر آ کھڑا ہوا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَسْتَعْجِلُونَكَاور وہ جلدی مانگتے ہیں تجھ سےwayastaʿjilūnaka
  2. بِٱلْعَذَابِ ۚعذاب کوbil-ʿadhābi
  3. وَلَوْلَآاور اگر نہ ہوتیwalawlā
  4. أَجَلٌۭایک میعادajalun
  5. مُّسَمًّۭىمقررmusamman
  6. لَّجَآءَهُمُالبتہ آجاتا ان کے پاسlajāahumu
  7. ٱلْعَذَابُعذابl-ʿadhābu
  8. وَلَيَأْتِيَنَّهُماور البتہ وہ ضرور آئے گا ان کے پاسwalayatiyannahum
  9. بَغْتَةًۭاچانکbaghtatan
  10. وَهُمْاور وہwahum
  11. لَانہlā
  12. يَشْعُرُونَشعوررکھتے ہوں گےyashʿurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں