تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یہ روزی کی طرف سے خاطر جمع کر دی کہ اکثر جانورں کے گھر میں اگلے دن کا قوت نہیں ہوتا۔ نیا دن اور نئی روزی (موضح) پھر جو خدا جانوروں کو روزی پہنچاتا ہے کیا اپنے وفادار عاشقوں کو نہ پہنچائے گا۔ خوب سمجھ لو رزاق حقیقی وہی ہے جو سب کی باتیں سنتا اور دلوں کے اخلاص کو جانتا ہے۔ ہر ایک کا ظاہر و باطن اس کے سامنے ہے کسی کی محنت وہاں رائیگاں نہیں ہو سکتی۔ جو لوگ اس کے راستہ میں وطن چھوڑ کر نکلے ہیں انہیں ضائع نہیں کر ے گا۔…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں