مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 69

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين جاهدوا فينا لنهدينهم سبلنا وان الله لمع المحسنين

اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کی ہم اُن کو ضرور اپنے رستے دکھا دیں گے۔ اور خدا تو نیکو کاروں کے ساتھ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 69
  • پارہ 21
  • صفحہ 404

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو لوگ اللہ کے واسطے محنت اٹھاتے اور سختیاں جھیلتے ہیں اور طرح طرح کے مجاہدات میں سرگرم رہتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ایک خاص نور بصیرت عطا فرماتا اور اپنے قرب و رضاء یا جنت کی راہیں سمجھتا ہے۔ جوں جوں وہ ریاضات و مجاہدات میں ترقی کرتے ہیں اسی قدر ان کی معرفت و انکشاف کا درجہ بلند ہوتا جاتا ہے اور وہ باتیں سوجھنے لگتی ہیں کہ دوسروں کو ان کا احساس تک نہیں ہوتا۔ یعنی اللہ کی حمایت و نصرت نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. جَـٰهَدُوا۟جو جدوجہد کریںjāhadū
  3. فِينَاہماری راہfīnā
  4. لَنَهْدِيَنَّهُمْالبتہ ہم ضرور رہنمائی کریں گے ان کیlanahdiyannahum
  5. سُبُلَنَا ۚاپنے راستوں کی (طرف)subulanā
  6. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  7. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  8. لَمَعَالبتہ ساتھ ہےlamaʿa
  9. ٱلْمُحْسِنِينَاحسان کرنے والوں کےl-muḥ'sinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں