مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 68

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن اظلم ممن افترى على الله كذبا او كذب بالحق لما جاءه اليس في جهنم مثوى للكافرين

اور اس سے ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بہتان باندھے یا جب حق بات اُس کے پاس آئے تو اس کی تکذیب کرے۔ کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 68
  • پارہ 21
  • صفحہ 404

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سب سے بڑی نا انصافی یہ ہے کہ اللہ کا شریک کسی کو ٹھہرائے۔ یا اس کی طرف وہ باتیں منسوب کرے جو اس کی شان کے لائق نہیں۔ یا پیغمبرجو سچائی لے کر آئے ہیں اسے سنتے ہی جھٹلانا شروع کر دے۔ کیا ان ظالموں کو معلوم نہیں کہ منکروں کا ٹھکانہ دوزخ ہے جو ایسی بیباکی اور بیحیائی سے عقل و انصاف کے گلے پر چھری پھیرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَنْاور کونwaman
  2. أَظْلَمُبڑا ظالم ہےaẓlamu
  3. مِمَّنِاس سےmimmani
  4. ٱفْتَرَىٰجو گھڑ لےif'tarā
  5. عَلَىپرʿalā
  6. ٱللَّهِاللہl-lahi
  7. كَذِبًاکوئی جھوٹkadhiban
  8. أَوْیاaw
  9. كَذَّبَجھٹلائےkadhaba
  10. بِٱلْحَقِّحق کوbil-ḥaqi
  11. لَمَّاجبکہlammā
  12. جَآءَهُۥٓ ۚوہ آجائے اس کے پاسjāahu
  13. أَلَيْسَکیا نہیں ہےalaysa
  14. فِىمیںfī
  15. جَهَنَّمَجہنمjahannama
  16. مَثْوًۭىٹھکانہmathwan
  17. لِّلْكَـٰفِرِينَکافروں کے لیےlil'kāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں