تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
حقیقی معنی میں ظلم تو وہاں ممکن ہی نہیں لیکن ظاہری طور پر جسے تم ظلم کہہ سکتے ہو۔ اس کا صدور بھی خدا تعالیٰ سے نہیں ہوتا۔ مثلًا ایسے سخت احکام بندوں کو بھیجے جن سے غرض محض ستانا اور دق کرنا ہو ۔ یا مستحق رحمت پر عذاب کرنے لگے یا تھوڑی سزا کی جگہ زائد سزا جاری کر دے، یا کسی کی ادنیٰ ترین نیکی کا صلہ نہ دے و غیر ذٰلک۔ خوب سمجھ لو، اس کا جو حکم ہے خاص بندوں کی تربیت کے لئےاور جو معاملہ کسی کے ساتھ ہے عین حکمت و مصلحت…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں