تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی وقت آ گیا ہے کہ تم سب، کیا یہود، کیا نصاریٰ اور کیا مشرکین عنقریب خدائی لشکر کے سامنے مغلوب ہو کر ہتھیار ڈالو گے، یہ تو دنیا کی ذلت ہوئی اور آخر میں جو گرم مکان تیار ہے وہ الگ رہا بعض روایات میں ہے کہ "بدر " سے فاتحانہ واپسی کے بعد حضور ﷺ نے یہود کو فرمایا کہ تم حق کو قبول کر لو، ورنہ جو حال قریش کا ہوا، تمہارا ہو گا۔ کہنے لگے۔ اے محمد ﷺ اس دھوکہ میں نہ رہئے کہ تم نے قریش کے چند ناتجربہ کاروں پر فتح حاصل کر لی۔…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں