مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 13

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قد كان لكم اية في فئتين التقتا فئة تقاتل في سبيل الله واخرى كافرة يرونهم مثليهم راي العين والله يؤيد بنصره من يشاء ان في ذلك لعبرة لاولي الابصار

تمہارے لیے دو گروہوں میں جو (جنگ بدر کے دن) آپس میں بھڑ گئے (قدرت خدا کی عظیم الشان) نشانی تھی ایک گروہ (مسلمانوں کا تھا وہ) خدا کی راہ میں لڑ رہا تھا اور دوسرا گروہ (کافروں کا تھا وہ) ان کو اپنی آنکھوں سے اپنے سے دگنا مشاہدہ کر رہا تھا اور خدا اپنی نصرت سے جس کو چاہتا ہے مدد دیتا ہے جو اہل بصارت ہیں ان کے لیے اس (واقعے) میں بڑی عبرت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 13
  • پارہ 3
  • صفحہ 51

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جنگ بدر میں کفار تقریبًا ایک ہزار تھے۔ جن کے پاس سات سو اونٹ اور ایک سو گھوڑے تھے۔ دوسری طرف مسلمان مجاہدین تین سو سے کچھ اوپر تھے جن کے پاس کل ستر اونٹ۔ دو گھوڑے، چھ زرہیں اور آٹھ تلواریں تھیں۔ اور تماشہ یہ تھا کہ ہر ایک فریق کو حریف مقابل اپنے سے دوگنا نظر آتا تھا جس کا نتیجہ یہ تھا کہ کفار کے دل مسلمانوں کی کثرت کا تصور کر کے مرعوب ہوتے تھے اور مسلمان اپنے سے دوگنی تعداد دیکھ کر اور زیادہ حق تعالیٰ کی طرف متوجہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَدْتحقیقqad
  2. كَانَہےkāna
  3. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  4. ءَايَةٌۭنشانیāyatun
  5. فِىمیںfī
  6. فِئَتَيْنِدوگروہوںfi-atayni
  7. ٱلْتَقَتَا ۖآپس میں لڑے۔ ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوئےl-taqatā
  8. فِئَةٌۭایک گروہfi-atun
  9. تُقَـٰتِلُلڑ رہا تھاtuqātilu
  10. فِىمیںfī
  11. سَبِيلِراستےsabīli
  12. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  13. وَأُخْرَىٰاور دوسراwa-ukh'rā
  14. كَافِرَةٌۭکافر تھاkāfiratun
  15. يَرَوْنَهُموہ دیکھ رہے تھے انکوyarawnahum
  16. مِّثْلَيْهِمْدوگنا اپنے سےmith'layhim
  17. رَأْىَدیکھناraya
  18. ٱلْعَيْنِ ۚآنکھ کاl-ʿayni
  19. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  20. يُؤَيِّدُتائید کرتا ہےyu-ayyidu
  21. بِنَصْرِهِۦساتھ اپنی مدد کےbinaṣrihi
  22. مَنجس کوman
  23. يَشَآءُ ۗوہ چاہتا ہےyashāu
  24. إِنَّبیشکinna
  25. فِىمیںfī
  26. ذَٰلِكَاسdhālika
  27. لَعِبْرَةًۭالبتہ عبرت ہےlaʿib'ratan
  28. لِّأُو۟لِىاہلli-ulī
  29. ٱلْأَبْصَـٰرِبصیرت کے لیےl-abṣāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں