مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 133

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وسارعوا الى مغفرة من ربكم وجنة عرضها السماوات والارض اعدت للمتقين

اپنے پروردگار کی بخشش اور بہشت کی طرف لپکو جس کا عرض آسمان اور زمین کے برابر ہے اور جو (خدا سے) ڈرنے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 133
  • پارہ 4
  • صفحہ 67

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان اعمال و اخلاق کی طرف جھپٹو جو حسب وعدہ خداوندی اس کی بخشش اور جنت کا مستحق بناتے ہیں۔ چونکہ آدمی کے دماغ میں آسمان و زمین کی وسعت سے زیادہ اور کوئی وسعت نہیں آ سکتی تھی، اس لئے سمجھانے کے لئے جنت کے عرض کو اسی سے تشبیہ دی گئ۔ گویا بتلا دیا کہ جنت کا عرض زیادہ سے زیادہ سمجھو پھر جب عرض اتنا ہے تو طول کا حال خدا جانے کیا کچھ ہوگا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَسَارِعُوٓا۟اور جلدی کروwasāriʿū
  2. إِلَىٰطرفilā
  3. مَغْفِرَةٍۢبخشش کےmaghfiratin
  4. مِّنسےmin
  5. رَّبِّكُمْاپنے رب کی طرف سےrabbikum
  6. وَجَنَّةٍاور جنت کےwajannatin
  7. عَرْضُهَاعرض جس کا۔ چوڑائی جس کیʿarḍuhā
  8. ٱلسَّمَـٰوَٰتُ(برابر ہے) آسمانوں کےl-samāwātu
  9. وَٱلْأَرْضُاور زمین کےwal-arḍu
  10. أُعِدَّتْتیار کی گئی ہےuʿiddat
  11. لِلْمُتَّقِينَمتقین کے لیےlil'muttaqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں