مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم تر الى الذين اوتوا نصيبا من الكتاب يدعون الى كتاب الله ليحكم بينهم ثم يتولى فريق منهم وهم معرضون

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب (خدا یعنی تورات سے) بہرہ دیا گیا اور وہ (اس) کتاب الله کی طرف بلائے جاتے ہیں تاکہ وہ (ان کے تنازعات کا) ان میں فیصلہ کر دے تو ایک فریق ان میں سے کج ادائی کے ساتھ منہ پھیر لیتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 23
  • پارہ 3
  • صفحہ 53

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تھوڑا بہت حصہ تورات و انجیل وغیرہ کا جو ان کی تحریفات لفظی و معنوی سے بچ بچا کر رہ گیا ہے یا جو تھوڑا بہت حصہ فہم کتاب کا ملا۔ یعنی جب انہیں دعوت دی جاتی ہے کہ قرآن کریم کی طرف آؤ جو خود تمہاری تسلیم کردہ کتابوں کی بشارات کے موافق آیا اور تمہارے اختلافات کا ٹھیک ٹھیک فیصلہ کرنے والا ہے، تو ان کے علماء کا ایک فریق تغافل برت کر منہ پھیر لیتا ہے حالانکہ قرآن کی طرف دعوت فی الحقیقت تورات و انجیل کی طرف دعوت دینا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَمْکیا نہیںalam
  2. تَرَتم نے دیکھاtara
  3. إِلَىطرفilā
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں کیalladhīna
  5. أُوتُوا۟جو دیے گئےūtū
  6. نَصِيبًۭاایک حصہnaṣīban
  7. مِّنَمیں سےmina
  8. ٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābi
  9. يُدْعَوْنَوہ بلائے جاتے ہیںyud'ʿawna
  10. إِلَىٰطرفilā
  11. كِتَـٰبِکتاب کےkitābi
  12. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  13. لِيَحْكُمَتاکہ وہ فیصلہ کرےliyaḥkuma
  14. بَيْنَهُمْان کے درمیانbaynahum
  15. ثُمَّپھرthumma
  16. يَتَوَلَّىٰاللہ کی منہ موڑتا ہے۔ پہلو تہی کرتا ہےyatawallā
  17. فَرِيقٌۭایک گروہfarīqun
  18. مِّنْهُمْان میں سےmin'hum
  19. وَهُماور وہwahum
  20. مُّعْرِضُونَمنہ موڑنے والے ہیں۔ اعراض کرنے والے ہیںmuʿ'riḍūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں