مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك بانهم قالوا لن تمسنا النار الا اياما معدودات وغرهم في دينهم ما كانوا يفترون

یہ اس لیے کہ یہ اس بات کے قائل ہیں کہ (دوزخ کی) آگ ہمیں چند روز کے سوا چھو ہی نہیں سکے گی اور جو کچھ یہ دین کے بارے میں بہتان باندھتے رہے ہیں اس نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 24
  • پارہ 3
  • صفحہ 53

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان کے تمرد و طغیان اور گناہوں پر جری ہونے کا سبب یہ ہے کہ سزا کی طرف سے بےخوف ہیں ان کے بڑے جھوٹ بنا کر کہہ گئے کہ ہم میں اگر کوئی سخت گنہگار بھی ہو گا تو گنتی کے چند روز سے زیادہ عذاب نے پائے گا۔ جیسا کہ سورۂ "بقرہ" میں گذر چکا۔ اور اسی طرح کی بہت سے باتیں گھڑ رکھی ہیں۔ مثلًا کہتے تھے کہ ہم تو اللہ کے چہیتے بیٹے ہیں۔ یا انبیاء کی اولاد ہیں اور اللہ تعالیٰ یعقوبؑ سے وعدہ کر چکا ہے کہ ان کی اولاد کو سزا نہ دے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَیہdhālika
  2. بِأَنَّهُمْبوجہ اس کے بیشک وہbi-annahum
  3. قَالُوا۟وہ کہتے ہیںqālū
  4. لَنہرگز نہlan
  5. تَمَسَّنَاچھوئے گی تم کوtamassanā
  6. ٱلنَّارُآگl-nāru
  7. إِلَّآمگرillā
  8. أَيَّامًۭادنayyāman
  9. مَّعْدُودَٰتٍۢ ۖگنتی کےmaʿdūdātin
  10. وَغَرَّهُمْاور دھوکے میں ڈالاwagharrahum
  11. فِىمیںfī
  12. دِينِهِمان کے دینdīnihim
  13. مَّاجو اس چیز نے جوmā
  14. كَانُوا۟تھے وہkānū
  15. يَفْتَرُونَوہ جھوٹ گھڑتےyaftarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں