مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران آیت 24 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا۟ لَن تَمَسَّنَا ٱلنَّارُ إِلَّآ أَيَّامًا مَّعْدُودَٰتٍ ۖ وَغَرَّهُمْ فِى دِينِهِم مَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ ﴿٢٤﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

یہودیوں کے من گھڑت عقائد کی تردید

یعنی ان کے تمرد و طغیان اور گناہوں پر جری ہونے کا سبب یہ ہے کہ سزا کی طرف سے بےخوف ہیں ان کے بڑے جھوٹ بنا کر کہہ گئے کہ ہم میں اگر کوئی سخت گنہگار بھی ہو گا تو گنتی کے چند روز سے زیادہ عذاب نے پائے گا۔ جیسا کہ سورۂ "بقرہ" میں گذر چکا۔ اور اسی طرح کی بہت سے باتیں گھڑ رکھی ہیں۔ مثلًا کہتے تھے کہ ہم تو اللہ کے چہیتے بیٹے ہیں۔ یا انبیاء کی اولاد ہیں اور اللہ تعالیٰ یعقوبؑ سے وعدہ کر چکا ہے کہ ان کی اولاد کو سزا نہ دے گا مگر یوں ہی برائے نام قسم کھانے کو۔ اور نصاریٰ نے تو کفار کا مسئلہ نکال کر گناہ و معصیت کا سارا حساب ہی بےباق کر دیا۔ اللھم اعذ بامن شرور انفسنا۔