تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تورات کی تصدیق کرتا ہوں کہ خدا کی کتاب ہے اور اس کے اہم اصول و احکام کو بحالہ قائم رکھتے ہوئے زمانہ کے مناسب حق تعالیٰ کے حکم سے چند جزوی و فرعی تغیرات کروں گا۔ مثلًا بعض احکام میں پہلے جو سختی تھی وہ اب اٹھا دی جائے گی۔ اس کا نام خواہ نسخ رکھ لو یا تکمیل اختیار ہے۔ یعنی میری صداقت کے نشان جب دیکھ چکے تو اب خدا سے ڈر کر میری باتیں ماننی چاہئیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں