مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 64

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل يا اهل الكتاب تعالوا الى كلمة سواء بيننا وبينكم الا نعبد الا الله ولا نشرك به شيئا ولا يتخذ بعضنا بعضا اربابا من دون الله فان تولوا فقولوا اشهدوا بانا مسلمون

کہہ دو کہ اے اہل کتاب جو بات ہمارے اور تمہارے دونوں کے درمیان یکساں (تسلیم کی گئی) ہے اس کی طرف آؤ وہ یہ کہ خدا کے سوا ہم کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں اور ہم میں سے کوئی کسی کو خدا کے سوا اپنا کار ساز نہ سمجھے اگر یہ لوگ (اس بات کو) نہ مانیں تو (ان سے) کہہ دو کہ تم گواہ رہو کہ ہم (خدا کے) فرماں بردار ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 64
  • پارہ 3
  • صفحہ 58

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے نقل کیا جا چکا کہ حضور ﷺ نے جب وفد نجران کو کہا اَسْلِمُوا (مسلم بن جاؤ) تو کہنے لگے ۔ اَسْلَمْنَا (ہم مسلم ہیں) اس سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں کی طرح ان کو بھی مسلم ہونے کا دعویٰ تھا اسی طرح جب یہود و نصاریٰ کے سامنے توحید پیش کی جاتی تو کہتے کہ ہم بھی خدا کو ایک کہتے ہیں۔ بلکہ ہر مذہب والا کسی نہ کسی رنگ میں اوپر جا کر اقرار کرتا ہے کہ بڑا خدا ایک ہی ہے۔ یہاں اسی طرف توجہ دلائی گئ کہ بنیادی عقیدہ (خدا کا ایک…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. يَـٰٓأَهْلَاے اہلyāahla
  3. ٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābi
  4. تَعَالَوْا۟آؤtaʿālaw
  5. إِلَىٰطرفilā
  6. كَلِمَةٍۢایک کلمے کےkalimatin
  7. سَوَآءٍۭبرابر ہےsawāin
  8. بَيْنَنَاہمارے درمیانbaynanā
  9. وَبَيْنَكُمْاور تمہارے درمیان کہwabaynakum
  10. أَلَّانہallā
  11. نَعْبُدَہم عبادت کریںnaʿbuda
  12. إِلَّامگرillā
  13. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  14. وَلَااور نہwalā
  15. نُشْرِكَہم شرک کریںnush'rika
  16. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  17. شَيْـًۭٔاکسی چیز کوshayan
  18. وَلَااورنہwalā
  19. يَتَّخِذَبنائےyattakhidha
  20. بَعْضُنَابعض ہم میں سےbaʿḍunā
  21. بَعْضًابعض کوbaʿḍan
  22. أَرْبَابًۭاربarbāban
  23. مِّنکےmin
  24. دُونِسواdūni
  25. ٱللَّهِ ۚاللہl-lahi
  26. فَإِنپھر اگرfa-in
  27. تَوَلَّوْا۟وہ منہ موڑ جائیںtawallaw
  28. فَقُولُوا۟تو کہہ دوfaqūlū
  29. ٱشْهَدُوا۟گواہ رہوish'hadū
  30. بِأَنَّابوجہ اس کہ بیشکbi-annā
  31. مُسْلِمُونَمسلمان ہیںmus'limūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں