تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی کوئی نبی اپنی بندگی کی تعلیم نہیں دے سکتا۔ بندگی صرف ایک خدا کی سکھائی جاتی ہے۔ البتہ انبیاء کا حق یہ ہے کہ لوگ ان پر ایمان لائیں ان کا کہا مانیں، اور ہر قسم کی مدد کریں۔ عام لوگوں کا تو کیا ذکر ہے، حق تعالیٰ نے خود پیغمبروں سے بھی یہ پختہ عہد لے چھوڑا ہے کہ جب تم میں سے کسی نبی کے بعد دوسرا نبی آئے (جو یقینًا پہلے انبیاء اور ان کی کتابوں کی اجمالًا یا تفصیلًا تصدیق کرتا ہوا آئے گا) تو ضروری ہے کہ پہلا نبی…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں