مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ روم، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن اياته ان تقوم السماء والارض بامره ثم اذا دعاكم دعوة من الارض اذا انتم تخرجون

اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں۔ پھر جب وہ تم کو زمین میں سے (نکلنے کے لئے) آواز دے گا تو تم جھٹ نکل پڑو گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 60 میں سے آیت 25
  • پارہ 21
  • صفحہ 407

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے آسمان و زمین کا پیدا کرنا مذکور ہوا تھا۔ یہاں ان کے بقاء و قیام کو بتلایا کہ وہ بھی اسی کے حکم سے ہے مجال نہیں کہ کوئی اپنے مرکز ثقل سے ہٹ جائے۔ یا ایکدوسرے پر گر کر نظام کائنات کو درہم برہم کر دے۔ یعنی زمین و آسمان جب تک اس کا حکم ہے قائم رہیں گے ۔ پھر جس وقت دنیا کی میعاد پوری ہو جائے گی اللہ تعالیٰ کی ایک پکار پر تم سب قبروں سے نکلے چلے آؤ گے میدان حشر کی طرف۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنْمیں سے ہےwamin
  2. ءَايَـٰتِهِۦٓاور اس کی نشانیوںāyātihi
  3. أَنکہan
  4. تَقُومَقائم ہےtaqūma
  5. ٱلسَّمَآءُآسمانl-samāu
  6. وَٱلْأَرْضُاور زمینwal-arḍu
  7. بِأَمْرِهِۦ ۚساتھ اس کے حکم کےbi-amrihi
  8. ثُمَّپھرthumma
  9. إِذَاجبidhā
  10. دَعَاكُمْوہ پکارے گا تم کوdaʿākum
  11. دَعْوَةًۭپکارناdaʿwatan
  12. مِّنَسےmina
  13. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  14. إِذَآتبidhā
  15. أَنتُمْتمantum
  16. تَخْرُجُونَتم نکلو گےtakhrujūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں