تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی باران رحمت کی خوشخبری لاتی ہیں۔ پھر خدا کی مہربانی سے مینہ برستا ہے۔ یعنی بادبانی جہاز اور کشتیاں ہوا سے چلتی ہیں اور دخانی اسٹیمروں کی رفتار میں بھی باد موافق مدد دیتی ہے۔ یعنی جہازوں کے ذریعہ سے تجاری مال سمندر پار منتقل کر سکو اور اللہ کے فضل سے خوب نفع کماؤ پھر ان نعمتوں پر خدا کا شکر ادا کرتے رہو۔ (تنبیہ) پہلے خشکی تری میں فساد پھیلنے کا ذکر تھا اس کے مقابل یہاں بشارت و نعمت الہٰی کا تذکرہ ہوا۔ شاید یہ بھی…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں