مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ لقمان، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد اتينا لقمان الحكمة ان اشكر لله ومن يشكر فانما يشكر لنفسه ومن كفر فان الله غني حميد

اور ہم نے لقمان کو دانائی بخشی۔ کہ خدا کا شکر کرو۔ اور جو شخص شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے۔ اور جو ناشکری کرتا ہے تو خدا بھی بےپروا اور سزاوار حمد (وثنا) ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 34 میں سے آیت 12
  • پارہ 21
  • صفحہ 412

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اکثر علماء کی رائے یہ ہے کہ حضرت لقمان پیغمبر نہیں تھے۔ ہاں ایک پاکباز متقی انسان تھے جن کو حق تعالیٰ نے اعلیٰ درجہ کی عقل وفہم اور متانت و دانائی عطا فرمائی تھی۔ انہوں نے عقل کی راہ سے وہ باتیں کھولیں جو پیغمبروں کے احکام و ہدایات کے موافق تھیں۔ ان کی عاقلانہ نصیحتیں اور حکمت کی باتیں لوگوں میں مشہور چلی آتی ہیں رب العزت نے ایک حصہ قرآن میں نقل فرما کر ان کا مرتبہ اور زیادہ بڑھا دیا، شاید مقصود یہ جتلانا ہو کہ شرک…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. ءَاتَيْنَادی ہم نےātaynā
  3. لُقْمَـٰنَلقمان کوluq'māna
  4. ٱلْحِكْمَةَحکمتl-ḥik'mata
  5. أَنِکہani
  6. ٱشْكُرْشکر ادا کروush'kur
  7. لِلَّهِ ۚاللہ کے لیےlillahi
  8. وَمَناور جوwaman
  9. يَشْكُرْشکر کرے گاyashkur
  10. فَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamā
  11. يَشْكُرُشکر ادا کرے گاyashkuru
  12. لِنَفْسِهِۦ ۖاپنے ہی نفس کے لیے۔ خود کے لیےlinafsihi
  13. وَمَناور جس نےwaman
  14. كَفَرَناشکری کیkafara
  15. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  16. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  17. غَنِىٌّبےنیاز ہےghaniyyun
  18. حَمِيدٌۭتعریف والا ہےḥamīdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں