مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ لقمان، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هذا خلق الله فاروني ماذا خلق الذين من دونه بل الظالمون في ضلال مبين

یہ تو خدا کی پیدائش ہے تو مجھے دکھاؤ کہ خدا کے سوا جو لوگ ہیں اُنہوں نے کیا پیدا کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالم صریح گمراہی میں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 34 میں سے آیت 11
  • پارہ 21
  • صفحہ 411

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب نہیں دکھلا سکتے تو کس منہ سے ان کو خدائی کا شریک اور معبودیت کا مستحق ٹھہراتے ہو۔ معبود تو وہ ہی ہو سکتا ہے جس کےہاتھ میں پیدا کرنا اور رزق پہنچانا سب کچھ ہو۔ یہاں ایک ذرہ کے پیدا کرنے کا اختیار نہیں۔ یعنی ان ظالموں کو سوچنے سمجھنے سے کچھ سروکار نہیں۔اندھیر ے میں پڑے بھٹک رہے ہیں۔ آگے شرک و عصیان کی تقبیح کے لئے حضرت لقمان کی نصیحتیں نقل فرماتے ہیں جو انہوں نے اللہ کی طرف سے دانائی پا کر اپنے بیٹے کو کی تھیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هَـٰذَایہ ہےhādhā
  2. خَلْقُتخلیقkhalqu
  3. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  4. فَأَرُونِىتو دکھاؤ مجھ کوfa-arūnī
  5. مَاذَاکیا کچھmādhā
  6. خَلَقَپیدا کیاkhalaqa
  7. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  8. مِنmin
  9. دُونِهِۦ ۚجو اس کے سوا ہیںdūnihi
  10. بَلِبلکہbali
  11. ٱلظَّـٰلِمُونَظالم لوگl-ẓālimūna
  12. فِىمیں ہیںfī
  13. ضَلَـٰلٍۢگمراہیḍalālin
  14. مُّبِينٍۢکھلیmubīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں