مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سجدہ، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولم يروا انا نسوق الماء الى الارض الجرز فنخرج به زرعا تاكل منه انعامهم وانفسهم افلا يبصرون

کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی رواں کرتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں جس میں سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی (کھاتے ہیں) تو یہ دیکھتے کیوں نہیں۔

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 30 میں سے آیت 27
  • پارہ 21
  • صفحہ 417

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

الْاَرْضِ الْجُرُزِ سے ہر ایک خشک زمین جو نباتات سے خالی ہو مراد ہے۔ بعض نے خاص سرزمین مصر کو اس کا مصداق قرار دیا ہے۔ اور نَسُوْقُ الْمَآءَ سے دریائے نیل کا پانی مراد لیا ہے۔ اس تخصیص کی کوئی ضرورت نہیں کما نبہ علیہ ابن کثیرؒ۔ یعنی ان نشانات کو دیکھ کر چاہیئے تھا کہ حق تعالیٰ کی قدرت اور رحمت و حکمت کے قائل ہوتے اور سمجھتے کہ اسی طرح مردہ لاشوں میں دوبارہ جان ڈال دینا بھی اس کے لئے کچھ دشوار نہیں۔ نیز اللہ کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَوَلَمْکیا بھلا انہوں نے نہیںawalam
  2. يَرَوْا۟دیکھا ہےyaraw
  3. أَنَّابیشک ہمannā
  4. نَسُوقُہم چلاتے ہیںnasūqu
  5. ٱلْمَآءَپانی کوl-māa
  6. إِلَىطرفilā
  7. ٱلْأَرْضِزمین کیl-arḍi
  8. ٱلْجُرُزِبنجرl-juruzi
  9. فَنُخْرِجُپھر ہم نکالتے ہیںfanukh'riju
  10. بِهِۦاس کے ساتھbihi
  11. زَرْعًۭاکھیتیzarʿan
  12. تَأْكُلُکھاتے ہیںtakulu
  13. مِنْهُاس سےmin'hu
  14. أَنْعَـٰمُهُمْان کے مویشیanʿāmuhum
  15. وَأَنفُسُهُمْ ۖاور ان کے نفس (خود بھی)wa-anfusuhum
  16. أَفَلَاکیا بھلا نہیں ہیںafalā
  17. يُبْصِرُونَوہ دیکھتےyub'ṣirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں