مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سجدہ، آیت 3

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ام يقولون افتراه بل هو الحق من ربك لتنذر قوما ما اتاهم من نذير من قبلك لعلهم يهتدون

کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو از خود بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تاکہ تم ان لوگوں کو ہدایت کرو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تاکہ یہ رستے پر چلیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 30 میں سے آیت 3
  • پارہ 21
  • صفحہ 415

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس کتاب کا معجزہ اور من اللہ ہونا اس قدر واضح ہے کہ شک و شبہ کی قطعًا گنجائش نہیں، کیا اس کی نسبت کفار کہتے ہیں کہ پیغمبر اپنی طرف سے گھڑ لایا ہے اور معاذ اللہ جھوٹ طوفان خدا کی طرف نسبت کرتا ہے؟ حد ہو گئ جب ایسی روشن چیز میں بھی شہبات پیدا کئے جانے لگے ، ذرا غورو انصاف کرتے تو معلوم ہو جاتا کہ یہ کتاب ٹھیک پروردگار عالم کی طرف سے آئی ہے ۔ تا اس کے ذریعہ سے آپ اس قوم کو بیدار کرنے اور راہ راست پر لانے کی کوشش…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَمْکیاam
  2. يَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūna
  3. ٱفْتَرَىٰهُ ۚاس نے گھڑ لیا اس کوif'tarāhu
  4. بَلْبلکہbal
  5. هُوَوہhuwa
  6. ٱلْحَقُّحق ہےl-ḥaqu
  7. مِنسےmin
  8. رَّبِّكَتیرے رب کی طرفrabbika
  9. لِتُنذِرَتاکہ تو خبردار کرے۔ متنبہ کرےlitundhira
  10. قَوْمًۭاایسی قوم کوqawman
  11. مَّآنہیںmā
  12. أَتَىٰهُمآیا ان کے پاسatāhum
  13. مِّنکوئیmin
  14. نَّذِيرٍۢڈرانے والاnadhīrin
  15. مِّنmin
  16. قَبْلِكَتجھ سے پہلےqablika
  17. لَعَلَّهُمْشاید کہ وہlaʿallahum
  18. يَهْتَدُونَہدایت پاجائیںyahtadūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں