ازواج کے سلسلے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے خصوصی احکام
یعنی جتنی قسمیں اِنَّاۤ اَحۡلَلۡنَا لَکَ اَزۡوَاجَکَ الّٰتِیۡۤ الخ میں فرما دیں، اس سے زیادہ حلال نہیں۔ اور جو اب موجود ہیں انکو بدلنا حلال نہیں ۔ یعنی یہ کہ ان میں سے کسی کو اس لئے چھوڑ دو کہ دوسری اس کی جگہ کر لاؤ۔ حضرت عائشہؓ اور ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ یہ ممانعت آخر کو موقوف ہو گئ مگر واقعہ یہ ہے کہ آپ نے نہ اس کے بعد کوئی نکاح کیا نہ ان میں سے کسی کو بدلا۔ آپ کی وفات کے وقت سب ازواج برابر موجود رہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیزیں
یعنی لونڈی باندی۔ حضرت کی دو حرم مشہور ہیں ایک ماریہ قبطیہ، جن کے شکم سے صاحبزاہ حضرت ابراہیم پیدا ہوئے تھے۔ بچپن میں انتقال کر گئے۔ دوسری ریحانہ رضی اللہ عنہما۔
یعنی اللہ کی نگاہ میں ہے جو اس کے احکام و حدود کی پابندی کرتے ہیں یا نہیں کرتے، اس کا خیال رکھ کر کام کرنا چاہئے۔