مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 52

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لا يحل لك النساء من بعد ولا ان تبدل بهن من ازواج ولو اعجبك حسنهن الا ما ملكت يمينك وكان الله على كل شيء رقيبا

(اے پیغمبر) ان کے سوا اور عورتیں تم کو جائز نہیں اور نہ یہ کہ ان بیویوں کو چھوڑ کر اور بیویاں کرو خواہ ان کا حسن تم کو (کیسا ہی) اچھا لگے مگر وہ جو تمہارے ہاتھ کا مال ہے (یعنی لونڈیوں کے بارے میں تم کو اختیار ہے) اور خدا ہر چیز پر نگاہ رکھتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 52
  • پارہ 22
  • صفحہ 425

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جتنی قسمیں اِنَّاۤ اَحۡلَلۡنَا لَکَ اَزۡوَاجَکَ الّٰتِیۡۤ الخ میں فرما دیں، اس سے زیادہ حلال نہیں۔ اور جو اب موجود ہیں انکو بدلنا حلال نہیں ۔ یعنی یہ کہ ان میں سے کسی کو اس لئے چھوڑ دو کہ دوسری اس کی جگہ کر لاؤ۔ حضرت عائشہؓ اور ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ یہ ممانعت آخر کو موقوف ہو گئ مگر واقعہ یہ ہے کہ آپ نے نہ اس کے بعد کوئی نکاح کیا نہ ان میں سے کسی کو بدلا۔ آپ کی وفات کے وقت سب ازواج برابر موجود رہیں۔ یعنی لونڈی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَّانہیںlā
  2. يَحِلُّحلالyaḥillu
  3. لَكَآپ کے لیےlaka
  4. ٱلنِّسَآءُعورتیں سےl-nisāu
  5. مِنۢکےmin
  6. بَعْدُاس کے بعدbaʿdu
  7. وَلَآاور نہwalā
  8. أَنکہan
  9. تَبَدَّلَآپ بدل ڈالیںtabaddala
  10. بِهِنَّبدلے ان کےbihinna
  11. مِنْسےmin
  12. أَزْوَٰجٍۢبیویوں میں (سے)azwājin
  13. وَلَوْاور اگرچہwalaw
  14. أَعْجَبَكَپسند آئے آپ کوaʿjabaka
  15. حُسْنُهُنَّحسن ان کاḥus'nuhunna
  16. إِلَّامگرillā
  17. مَاجن کاmā
  18. مَلَكَتْمالک ہےmalakat
  19. يَمِينُكَ ۗآپ کا دایاں ہاتھyamīnuka
  20. وَكَانَاور ہےwakāna
  21. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  22. عَلَىٰاوپرʿalā
  23. كُلِّہرkulli
  24. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  25. رَّقِيبًۭانگرانraqīban

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں