محارم کی تفصیل
اوپر ازواج مطہرات کے سامنے مردوں کے جانے کی ممانعت ہوئی تھی۔ اب بتلا دیا کہ محارم کا سامنے جانا منع نہیں۔ اس بارہ میں جو حکم عام مستورات کا سورہ "نور" میں گذر چکا وہ ہی ازواج مطہرات کا ہے۔ وَ لَا نِسَآئِہِنَّ وَ لَا مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُہُنَّ کی تشریح ہم سورہ "نور۔۳۱" میں کر چکے ہیں۔ وہاں مطالعہ کر لیا جائے۔
یعنی پردہ کے جو احکام بیان ہوئے اور جو استثناء کیا گیا پوری طرح ملحوظ رکھو ذرا بھی گڑ بڑ نہ ہونے پائے۔ ظاہر و باطن میں حدود الہٰیہ محفوظ رہنی چاہئیں۔ اللہ سے تمہارا کوئی حال چھپا ہوا نہیں یَعْلَمُ خائنۃَ الاَ عْیُنِ وَمَا تُحْفِی الصُّدّوْرُ ۔