مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا آیت 12 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَلِسُلَيْمَـٰنَ ٱلرِّيحَ غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَرَوَاحُهَا شَهْرٌ ۖ وَأَسَلْنَا لَهُۥ عَيْنَ ٱلْقِطْرِ ۖ وَمِنَ ٱلْجِنِّ مَن يَعْمَلُ بَيْنَ يَدَيْهِ بِإِذْنِ رَبِّهِۦ ۖ وَمَن يَزِغْ مِنْهُمْ عَنْ أَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ ٱلسَّعِيرِ ﴿١٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت سلیمان علیہ السلام کا تخت اور تانبے کا چشمہ

حضرت سلیمانؑ کا تخت تھا جو فضا میں اڑتا، ہوا اس کو شام سے یمن اور یمن سے شام لے چلتی۔ اللہ تعالیٰ نے ہوا کو ان کے لئے مسخر کر دیا تھا، ایک مہینہ کی مسافت ہوا کے ذریعہ سے آدھے دن میں طے ہوتی تھی۔ سورہ "انبیاء" اور سوہ نمل میں اس کا کچھ بیان گذر چکا ہے اور آگے سورہ صٓ میں آئےگا اور پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ، کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے یمن کی طرف نکال دیا تھا۔ اس کو سانچوں میں ڈل کر جنات بڑے بڑے برتن (دیگیں اور لگن وغیرہ ) تیار کرتے تھے۔ جن میں ایک لشکر کاکھانا پکتا اور کھلایا جاتا۔

جنات کا تابع ہونا

یعنی بہت سے جن جنہیں دوسری جگہ شیاطین سے تعبیر فرمایا ہے معمولی قلیوں اور خدمت گاروں کی طرح ان کے کام میں لگے رہتے تھے۔ اللہ کا حکم تھا کہ سلیمانؑ کی اطاعت کریں ذرا سرکشی کی تو آگ میں پھونک دیا جائے گا۔