مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاليوم لا يملك بعضكم لبعض نفعا ولا ضرا ونقول للذين ظلموا ذوقوا عذاب النار التي كنتم بها تكذبون

تو آج تم میں سے کوئی کسی کو نفع اور نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ دوزخ کے عذاب کا جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے مزہ چکھو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 42
  • پارہ 22
  • صفحہ 433

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آج عابد اور معبود دونوں کا عجز واضح ہو گیا کہ کوئی کسی کو ذرہ بھر نفع و نقصان نہیں پہنچا سکتا جن معبودین کا بڑا سہارا سمجھتے تھے انہوں نے اس طرح وقت پر بیزاری ظاہر کر دی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَٱلْيَوْمَتو آج کے دنfal-yawma
  2. لَانہlā
  3. يَمْلِكُمالک ہوگاyamliku
  4. بَعْضُكُمْتم میں سے بعضbaʿḍukum
  5. لِبَعْضٍۢبعض کے لیےlibaʿḍin
  6. نَّفْعًۭانفع کاnafʿan
  7. وَلَااور نہwalā
  8. ضَرًّۭانقصان کاḍarran
  9. وَنَقُولُاور ہم کہیں گےwanaqūlu
  10. لِلَّذِينَان لوگوں کوlilladhīna
  11. ظَلَمُوا۟جنہوں نے ظلم کیاẓalamū
  12. ذُوقُوا۟چکھوdhūqū
  13. عَذَابَعذابʿadhāba
  14. ٱلنَّارِآگ کاl-nāri
  15. ٱلَّتِىوہ جوallatī
  16. كُنتُمتھے تمkuntum
  17. بِهَااس کوbihā
  18. تُكَذِّبُونَتم جھٹلایا کرتےtukadhibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں