مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا، آیت 43

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا تتلى عليهم اياتنا بينات قالوا ما هذا الا رجل يريد ان يصدكم عما كان يعبد اباؤكم وقالوا ما هذا الا افك مفترى وقال الذين كفروا للحق لما جاءهم ان هذا الا سحر مبين

اور جب ان کو ہماری روشن آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں یہ ایک (ایسا) شخص ہے جو چاہتا ہے کہ جن چیزوں کی تمہارے باپ دادا پرستش کیا کرتے تھے ان سے تم کو روک دے اور (یہ بھی) کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) محض جھوٹ ہے (جو اپنی طرف سے) بنا لیا گیا ہے۔ اور کافروں کے پاس جب حق آیا تو اس کے بارے میں کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 43
  • پارہ 22
  • صفحہ 433

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ رسول کریم ﷺ کی نسبت آپس میں کہتے تھے کہ یہ شخص نبی رسول کچھ نہیں۔ بس اتنی غرض ہے کہ ہمارے باپ دادوں کا طریقہ چھڑا کر (جس کو ہم قدیم سےحق جانتے چلے آئے ہیں) اپنے ڈھب پر لے آئے اور خود حاکم و متبوع بن کر بیٹھ جائے۔ گویا صرف حکومت و ریاست مطلوب ہے (العیاذ باللہ)۔ یعنی قرآن کیا ہے (العیاذ باللہ) چند جھوٹی باتیں جو خدا کی طرف منسوب کر دی گئ ہیں۔ یعنی یہ نبوت کا دعویٰ جس کے ساتھ چند معجزات و خوارق کی نمائش کی گئ ہے یا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. تُتْلَىٰپڑھی جاتی ہیںtut'lā
  3. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  4. ءَايَـٰتُنَاہماری آیاتāyātunā
  5. بَيِّنَـٰتٍۢروشنbayyinātin
  6. قَالُوا۟وہ کہتے ہیںqālū
  7. مَانہیںmā
  8. هَـٰذَآیہhādhā
  9. إِلَّامگرillā
  10. رَجُلٌۭایک شخصrajulun
  11. يُرِيدُوہ چاہتا ہےyurīdu
  12. أَنکہan
  13. يَصُدَّكُمْروک دے تم کوyaṣuddakum
  14. عَمَّااس سے جوʿammā
  15. كَانَتھےkāna
  16. يَعْبُدُعبادت کرتےyaʿbudu
  17. ءَابَآؤُكُمْتمہارے آباؤ اجدادābāukum
  18. وَقَالُوا۟اور وہ کہتے ہیںwaqālū
  19. مَانہیںmā
  20. هَـٰذَآیہhādhā
  21. إِلَّآمگرillā
  22. إِفْكٌۭایک جھوٹif'kun
  23. مُّفْتَرًۭى ۚگھڑا ہواmuf'taran
  24. وَقَالَاور کہاwaqāla
  25. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  26. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  27. لِلْحَقِّحق کوlil'ḥaqqi
  28. لَمَّاجبlammā
  29. جَآءَهُمْوہ آگیا ان کے پاسjāahum
  30. إِنْنہیںin
  31. هَـٰذَآیہhādhā
  32. إِلَّامگرillā
  33. سِحْرٌۭجادوsiḥ'run
  34. مُّبِينٌۭکھلاmubīnun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں