مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل ما سالتكم من اجر فهو لكم ان اجري الا على الله وهو على كل شيء شهيد

کہہ دو کہ میں نے تم سے کچھ صلہ مانگا ہو تو وہ تم ہی کو (مبارک رہے) ۔ میرا صلہ خدا ہی کے ذمے ہے۔ اور وہ ہر چیز سے خبردار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 47
  • پارہ 22
  • صفحہ 433

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی میں تم سے اپنی محنت کا کچھ صلہ نہیں چاہتا اگر تمہارے خیال میں کچھ معاوضہ طلب کیا ہو وہ سب تم اپنے پاس رکھو مجھے ضرورت نہیں۔ میرا صلہ تو خدا کے ہاں ہے۔ تم سے جو چیز طلب کرتا ہوں یعنی ایمان و اسلام وہ صرف تمہارے نفع کی خاطر۔ اس سے زائد میری کوئی غرض نہیں۔ یعنی میری سچائی اور نیت اللہ کے سامنے ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجئےqul
  2. مَاجو بھیmā
  3. سَأَلْتُكُممیں نے مانگا ہے تم سےsa-altukum
  4. مِّنْکوئیmin
  5. أَجْرٍۢاجرajrin
  6. فَهُوَتو وہfahuwa
  7. لَكُمْ ۖتمہارے ہی لیے ہےlakum
  8. إِنْنہیںin
  9. أَجْرِىَمیرا اجرajriya
  10. إِلَّامگرillā
  11. عَلَىپرʿalā
  12. ٱللَّهِ ۖاللہ (پر)l-lahi
  13. وَهُوَاور وہwahuwa
  14. عَلَىٰپرʿalā
  15. كُلِّہرkulli
  16. شَىْءٍۢچیز (پر)shayin
  17. شَهِيدٌۭگواہ ہےshahīdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں