مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا، آیت 46

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل انما اعظكم بواحدة ان تقوموا لله مثنى وفرادى ثم تتفكروا ما بصاحبكم من جنة ان هو الا نذير لكم بين يدي عذاب شديد

کہہ دو کہ میں تمہیں صرف ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم خدا کے لئے دو دو اور اکیلے اکیلے کھڑے ہوجاؤ پھر غور کرو۔ تمہارے رفیق کو سودا نہیں وہ تم کو عذاب سخت (کے آنے) سے پہلے صرف ڈرانے والے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 46
  • پارہ 22
  • صفحہ 433

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تعصب و عناد چھوڑ کر انصاف و اخلاص کے ساتھ اللہ کے نام پر اٹھ کھڑے ہو۔ اور کئ کئ مل کر بحث و مشورہ کر لو اور الگ الگ تنہائی میں غور کر کے سوچو کہ یہ تمہارا رفیق (محمد رسول اللہ ﷺ) جو چالیس برس سے زیادہ تمہاری آنکھوں کے سامنے رہا جس کے بچپن سے لیکر کہولت تک کے ذرہ ذرہ حالات تم نے دیکھے جس کی امانت و دیانت، صدق و عفاف اور فہم و دانش کے تم برابر قائل رہے۔ کبھی کسی معاملہ میں نفسانیت یا غرض پرستی کا الزام تم نے اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ قُلْکہہ دیجئےqul
  2. إِنَّمَآبیشکinnamā
  3. أَعِظُكُممیں نصیحت کرتا ہوں تم کوaʿiẓukum
  4. بِوَٰحِدَةٍ ۖایک بات کیbiwāḥidatin
  5. أَنکہan
  6. تَقُومُوا۟تم کھڑے ہوtaqūmū
  7. لِلَّهِاللہ کے لیےlillahi
  8. مَثْنَىٰدو ، دوmathnā
  9. وَفُرَٰدَىٰاور اکیلے، اکیلےwafurādā
  10. ثُمَّپھرthumma
  11. تَتَفَكَّرُوا۟ ۚذرا غور و فکر کروtatafakkarū
  12. مَانہیںmā
  13. بِصَاحِبِكُمتمہارے ساتھی کوbiṣāḥibikum
  14. مِّنکوئیmin
  15. جِنَّةٍ ۚجنونjinnatin
  16. إِنْنہیںin
  17. هُوَوہhuwa
  18. إِلَّامگرillā
  19. نَذِيرٌۭخبردار کرنے والاnadhīrun
  20. لَّكُمتمہارے لیےlakum
  21. بَيْنَپہلےbayna
  22. يَدَىْآگےyaday
  23. عَذَابٍۢعذابʿadhābin
  24. شَدِيدٍۢسختshadīdin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں