مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا، آیت 50

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل ان ضللت فانما اضل على نفسي وان اهتديت فبما يوحي الي ربي انه سميع قريب

کہہ دو کہ اگر میں گمراہ ہوں تو میری گمراہی کا ضرر مجھی کو ہے۔ اور اگر ہدایت پر ہوں تو یہ اس کا طفیل ہے جو میرا پروردگار میری طرف وحی بھیجتا ہے۔ بےشک وہ سننے والا (اور) نزدیک ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 50
  • پارہ 22
  • صفحہ 434

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر میں نے یہ ڈھونگ خود کھڑا کیا ہے تو کَے دن چلے گا۔ اس میں آخر میرا ہی نقصان ہے۔ دنیا کی عداوت مول لینا، ذلت اٹھانا اور آخرت کی رسوائی قبول کرنا۔ (العیاذ باللہ) لیکن اگر میں سیدھے راستہ پر ہوں جیسا کہ واقعی ہوں تو سمجھ لو کہ یہ سب اللہ کی تائید و امداد اور وحی الہیٰ کی برکت و ہدایت سے ہے جو کسی وقت میرا ساتھ نہیں چھوڑ سکتی۔ میرا خدا سب کچھ سنتا ہے اور بالکل نزدیک ہے۔ وہ ہمیشہ میری مدد فرمائے گا اور اپنے پیغام…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجئےqul
  2. إِناگرin
  3. ضَلَلْتُمیں بھٹک گیاḍalaltu
  4. فَإِنَّمَآتو بیشکfa-innamā
  5. أَضِلُّمیں بھٹکتا ہوںaḍillu
  6. عَلَىٰپرʿalā
  7. نَفْسِى ۖاپنی ذات (پر)nafsī
  8. وَإِنِاور اگرwa-ini
  9. ٱهْتَدَيْتُمیں ہدایت پا گیاih'tadaytu
  10. فَبِمَاپس بوجہ اس کے جوfabimā
  11. يُوحِىٓوحی کیyūḥī
  12. إِلَىَّمیری طرفilayya
  13. رَبِّىٓ ۚمیرے رب نےrabbī
  14. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  15. سَمِيعٌۭسننے والا ہےsamīʿun
  16. قَرِيبٌۭقریب ہےqarībun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں