مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا، آیت 51

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولو ترى اذ فزعوا فلا فوت واخذوا من مكان قريب

اور کاش تم دیکھو جب یہ گھبرا جائیں گے تو (عذاب سے) بچ نہیں سکیں گے اور نزدیک ہی سے پکڑ لئے جائیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 51
  • پارہ 22
  • صفحہ 434

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ کفار یہاں ڈینگیں مارتے ہیں مگر وہ وقت عجیب قابل دید ہو گا جب یہ لوگ محشر کا ہولناک منظر دیکھ کر گھبرائیں گے اور کہیں بھاگ نہ سکیں گے اس وقت گرفتاری کے لئے کہیں دور سے ان کو تلاش نہ کرنا پڑے گا۔ بلکہ نہایت آسانی سے فورًا جہاں کے تہاں گرفتار کر لیے جائیں گے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَوْاور کاشwalaw
  2. تَرَىٰٓتم دیکھتےtarā
  3. إِذْجبidh
  4. فَزِعُوا۟وہ گھبرا جائیں گےfaziʿū
  5. فَلَاتو نہfalā
  6. فَوْتَبھاگ سکیں گےfawta
  7. وَأُخِذُوا۟اور پکڑ لیے جائیں گےwa-ukhidhū
  8. مِنسےmin
  9. مَّكَانٍۢجگہ (سے)makānin
  10. قَرِيبٍۢقریب کیqarībin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں