کفار کی حالت
یعنی یہ کفار یہاں ڈینگیں مارتے ہیں مگر وہ وقت عجیب قابل دید ہو گا جب یہ لوگ محشر کا ہولناک منظر دیکھ کر گھبرائیں گے اور کہیں بھاگ نہ سکیں گے اس وقت گرفتاری کے لئے کہیں دور سے ان کو تلاش نہ کرنا پڑے گا۔ بلکہ نہایت آسانی سے فورًا جہاں کے تہاں گرفتار کر لیے جائیں گے۔