الیاسین کی تفسیر
"الیاس" کو "الیاسین" بھی کہتے ہیں جیسے "طور سینا" کو "طور سینین" کہہ دیا جاتا ہے۔ یا "الیاسین" سے حضرت الیاسؑ کے متبعین مراد ہوں۔ اور بعض نے " آل یاسین" بھی پڑ ھا ہے ۔ تو "یاسین" ان کے باپ کا نام ہو گا۔ یا ان ہی کا نام "یاسین" اور لفظ آل مقحم ہو جیسے کَمَا صَلَّیْتِ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ میں یا اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی اٰلِ اَبی اَوْفٰی میں ہے۔ واللہ اعلم۔