مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ صافاتالصافات

صف باندھنے والے · 182 آیات · مکی

صافات (الصافات): مکمل متن اور ترجمہ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  1. وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفًّا ﴿١﴾

    37:1 قسم ہے صف باندھنے والوں کی پرا جما کر

    آیت کا صفحہ
  2. فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا ﴿٢﴾

    37:2 پھر ڈانٹنے والوں کی جھڑک کر

    آیت کا صفحہ
  3. فَٱلتَّـٰلِيَـٰتِ ذِكْرًا ﴿٣﴾

    37:3 پھر ذکر (یعنی قرآن) پڑھنے والوں کی (غور کرکر)

    آیت کا صفحہ
  4. إِنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌ ﴿٤﴾

    37:4 کہ تمہارا معبود ایک ہے

    آیت کا صفحہ
  5. رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَـٰرِقِ ﴿٥﴾

    37:5 جو آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان میں ہیں سب کا مالک ہے اور سورج کے طلوع ہونے کے مقامات کا بھی مالک ہے

    آیت کا صفحہ
  6. إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ ﴿٦﴾

    37:6 بےشک ہم ہی نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا

    آیت کا صفحہ
  7. وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَـٰنٍ مَّارِدٍ ﴿٧﴾

    37:7 اور ہر شیطان سرکش سے اس کی حفاظت کی

    آیت کا صفحہ
  8. لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ ﴿٨﴾

    37:8 کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگاسکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  9. دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ ﴿٩﴾

    37:9 (یعنی وہاں سے) نکال دینے کو اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے

    آیت کا صفحہ
  10. إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ﴿١٠﴾

    37:10 ہاں جو کوئی (فرشتوں کی کسی بات کو) چوری سے جھپٹ لینا چاہتا ہے تو جلتا ہوا انگارہ ان کے پیچھے لگتا ہے

    آیت کا صفحہ
  11. فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍۭ ﴿١١﴾

    37:11 تو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے بنائی ہے؟ انہیں ہم نے چپکتے گارے سے بنایا ہے

    آیت کا صفحہ
  12. بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ ﴿١٢﴾

    37:12 ہاں تم تو تعجب کرتے ہو اور یہ تمسخر کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  13. وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ ﴿١٣﴾

    37:13 اور جب ان کو نصیحت دی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے

    آیت کا صفحہ
  14. وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةً يَسْتَسْخِرُونَ ﴿١٤﴾

    37:14 اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو ٹھٹھے کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  15. وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ﴿١٥﴾

    37:15 اور کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے

    آیت کا صفحہ
  16. أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ﴿١٦﴾

    37:16 بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے؟

    آیت کا صفحہ
  17. أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ ﴿١٧﴾

    37:17 اور کیا ہمارے باپ دادا بھی (جو) پہلے (ہو گزرے ہیں)

    آیت کا صفحہ
  18. قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ ﴿١٨﴾

    37:18 کہہ دو کہ ہاں اور تم ذلیل ہوگے

    آیت کا صفحہ
  19. فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ ﴿١٩﴾

    37:19 وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے

    آیت کا صفحہ
  20. وَقَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا هَـٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ﴿٢٠﴾

    37:20 اور کہیں گے، ہائے شامت یہی جزا کا دن ہے

    آیت کا صفحہ
  21. هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ﴿٢١﴾

    37:21 (کہا جائے گا کہ ہاں) فیصلے کا دن جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے یہی ہے

    آیت کا صفحہ
  22. ۞ ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ ﴿٢٢﴾

    37:22 جو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور جن کو وہ پوجا کرتے تھے (سب کو) جمع کرلو

    آیت کا صفحہ
  23. مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ ﴿٢٣﴾

    37:23 (یعنی جن کو) خدا کے سوا (پوجا کرتے تھے) پھر ان کو جہنم کے رستے پر چلا دو

    آیت کا صفحہ
  24. وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ ﴿٢٤﴾

    37:24 اور ان کو ٹھیرائے رکھو کہ ان سے (کچھ) پوچھنا ہے

    آیت کا صفحہ
  25. مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ ﴿٢٥﴾

    37:25 تم کو کیا ہوا کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟

    آیت کا صفحہ
  26. بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ ﴿٢٦﴾

    37:26 بلکہ آج تو وہ فرمانبردار ہیں

    آیت کا صفحہ
  27. وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ ﴿٢٧﴾

    37:27 اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے

    آیت کا صفحہ
  28. قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ ﴿٢٨﴾

    37:28 کہیں گے کیا تم ہی ہمارے پاس دائیں (اور بائیں) سے آتے تھے

    آیت کا صفحہ
  29. قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ ﴿٢٩﴾

    37:29 وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے

    آیت کا صفحہ
  30. وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَـٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَـٰغِينَ ﴿٣٠﴾

    37:30 اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا۔ بلکہ تم سرکش لوگ تھے

    آیت کا صفحہ
  31. فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ ﴿٣١﴾

    37:31 سو ہمارے بارے میں ہمارے پروردگار کی بات پوری ہوگئی اب ہم مزے چکھیں گے

    آیت کا صفحہ
  32. فَأَغْوَيْنَـٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَـٰوِينَ ﴿٣٢﴾

    37:32 ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا (اور) ہم خود بھی گمراہ تھے

    آیت کا صفحہ
  33. فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ ﴿٣٣﴾

    37:33 پس وہ اس روز عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں گے

    آیت کا صفحہ
  34. إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٣٤﴾

    37:34 ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  35. إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ ﴿٣٥﴾

    37:35 ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو غرور کرتے تھے

    آیت کا صفحہ
  36. وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ ﴿٣٦﴾

    37:36 اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں

    آیت کا صفحہ
  37. بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿٣٧﴾

    37:37 بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور (پہلے) پیغمبروں کو سچا کہتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  38. إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ ﴿٣٨﴾

    37:38 بےشک تم تکلیف دینے والے عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو

    آیت کا صفحہ
  39. وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٣٩﴾

    37:39 اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے

    آیت کا صفحہ
  40. إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ﴿٤٠﴾

    37:40 مگر جو خدا کے بندگان خاص ہیں

    آیت کا صفحہ
  41. أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ ﴿٤١﴾

    37:41 یہی لوگ ہیں جن کے لئے روزی مقرر ہے

    آیت کا صفحہ
  42. فَوَٰكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ ﴿٤٢﴾

    37:42 (یعنی) میوے اور ان کا اعزاز کیا جائے گا

    آیت کا صفحہ
  43. فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٤٣﴾

    37:43 نعمت کے باغوں میں

    آیت کا صفحہ
  44. عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَـٰبِلِينَ ﴿٤٤﴾

    37:44 ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر (بیٹھے ہوں گے)

    آیت کا صفحہ
  45. يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ ﴿٤٥﴾

    37:45 شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا

    آیت کا صفحہ
  46. بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشَّـٰرِبِينَ ﴿٤٦﴾

    37:46 جو رنگ کی سفید اور پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہوگی

    آیت کا صفحہ
  47. لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ ﴿٤٧﴾

    37:47 نہ اس سے دردِ سر ہو اور نہ وہ اس سے متوالے ہوں گے

    آیت کا صفحہ
  48. وَعِندَهُمْ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ ﴿٤٨﴾

    37:48 اور ان کے پاس عورتیں ہوں گی جو نگاہیں نیچی رکھتی ہوں گی اور آنکھیں بڑی بڑی

    آیت کا صفحہ
  49. كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ ﴿٤٩﴾

    37:49 گویا وہ محفوظ انڈے ہیں

    آیت کا صفحہ
  50. فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ ﴿٥٠﴾

    37:50 پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے

    آیت کا صفحہ
  51. قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ ﴿٥١﴾

    37:51 ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ہم نشین تھا

    آیت کا صفحہ
  52. يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ ﴿٥٢﴾

    37:52 (جو) کہتا تھا کہ بھلا تم بھی ایسی باتوں کے باور کرنے والوں میں ہو

    آیت کا صفحہ
  53. أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ ﴿٥٣﴾

    37:53 بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم کو بدلہ ملے گا؟

    آیت کا صفحہ
  54. قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ ﴿٥٤﴾

    37:54 (پھر) کہے گا کہ بھلا تم (اسے) جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟

    آیت کا صفحہ
  55. فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ ﴿٥٥﴾

    37:55 (اتنے میں) وہ (خود) جھانکے گا تو اس کو وسط دوزخ میں دیکھے گا

    آیت کا صفحہ
  56. قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ ﴿٥٦﴾

    37:56 کہے گا کہ خدا کی قسم تُو تو مجھے ہلاک ہی کرچکا تھا

    آیت کا صفحہ
  57. وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ ﴿٥٧﴾

    37:57 اور اگر میرے پروردگار کی مہربانی نہ ہوتی تو میں بھی ان میں ہوتا جو (عذاب میں) حاضر کئے گئے ہیں

    آیت کا صفحہ
  58. أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ ﴿٥٨﴾

    37:58 کیا (یہ نہیں کہ) ہم (آئندہ کبھی) مرنے کے نہیں

    آیت کا صفحہ
  59. إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ﴿٥٩﴾

    37:59 ہاں (جو) پہلی بار مرنا (تھا سو مرچکے) اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہونے کا

    آیت کا صفحہ
  60. إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿٦٠﴾

    37:60 بےشک یہ بڑی کامیابی ہے

    آیت کا صفحہ
  61. لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَـٰمِلُونَ ﴿٦١﴾

    37:61 ایسی ہی (نعمتوں) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنے چاہئیں

    آیت کا صفحہ
  62. أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ ﴿٦٢﴾

    37:62 بھلا یہ مہمانی اچھی ہے یا تھوہر کا درخت؟

    آیت کا صفحہ
  63. إِنَّا جَعَلْنَـٰهَا فِتْنَةً لِّلظَّـٰلِمِينَ ﴿٦٣﴾

    37:63 ہم نے اس کو ظالموں کے لئے عذاب بنا رکھا ہے

    آیت کا صفحہ
  64. إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ ﴿٦٤﴾

    37:64 وہ ایک درخت ہے کہ جہنم کے اسفل میں اُگے گا

    آیت کا صفحہ
  65. طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَـٰطِينِ ﴿٦٥﴾

    37:65 اُس کے خوشے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر

    آیت کا صفحہ
  66. فَإِنَّهُمْ لَـَٔاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ ﴿٦٦﴾

    37:66 سو وہ اسی میں سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے

    آیت کا صفحہ
  67. ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ ﴿٦٧﴾

    37:67 پھر اس (کھانے) کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کر دیا جائے گا

    آیت کا صفحہ
  68. ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ ﴿٦٨﴾

    37:68 پھر ان کو دوزخ کی طرف لوٹایا جائے گا

    آیت کا صفحہ
  69. إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ ﴿٦٩﴾

    37:69 انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ ہی پایا

    آیت کا صفحہ
  70. فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ ﴿٧٠﴾

    37:70 سو وہ ان ہی کے پیچھے دوڑے چلے جاتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  71. وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٧١﴾

    37:71 اور ان سے پیشتر بہت سے لوگ بھی گمراہ ہوگئے تھے

    آیت کا صفحہ
  72. وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ ﴿٧٢﴾

    37:72 اور ہم نے ان میں متنبہ کرنے والے بھیجے

    آیت کا صفحہ
  73. فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ ﴿٧٣﴾

    37:73 سو دیکھ لو کہ جن کو متنبہ کیا گیا تھا ان کا انجام کیسا ہوا

    آیت کا صفحہ
  74. إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ﴿٧٤﴾

    37:74 ہاں خدا کے بندگان خاص (کا انجام بہت اچھا ہوا)

    آیت کا صفحہ
  75. وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ ﴿٧٥﴾

    37:75 اور ہم کو نوح نے پکارا سو (دیکھ لو کہ) ہم (دعا کو کیسے) اچھے قبول کرنے والے ہیں

    آیت کا صفحہ
  76. وَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ ﴿٧٦﴾

    37:76 اور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی

    آیت کا صفحہ
  77. وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ ﴿٧٧﴾

    37:77 اور ان کی اولاد کو ایسا کیا کہ وہی باقی رہ گئے

    آیت کا صفحہ
  78. وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ ﴿٧٨﴾

    37:78 اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (جمیل باقی) چھوڑ دیا

    آیت کا صفحہ
  79. سَلَـٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِى ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٧٩﴾

    37:79 یعنی) تمام جہان میں (کہ) نوح پر سلام

    آیت کا صفحہ
  80. إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٨٠﴾

    37:80 نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  81. إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٨١﴾

    37:81 بےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

    آیت کا صفحہ
  82. ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ ﴿٨٢﴾

    37:82 پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا

    آیت کا صفحہ
  83. ۞ وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ ﴿٨٣﴾

    37:83 اور ان ہی کے پیرووں میں ابراہیم تھے

    آیت کا صفحہ
  84. إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ ﴿٨٤﴾

    37:84 جب وہ اپنے پروردگار کے پاس (عیب سے) پاک دل لے کر آئے

    آیت کا صفحہ
  85. إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ ﴿٨٥﴾

    37:85 جب انہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کن چیزوں کو پوجتے ہو؟

    آیت کا صفحہ
  86. أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ ﴿٨٦﴾

    37:86 کیوں جھوٹ (بنا کر) خدا کے سوا اور معبودوں کے طالب ہو؟

    آیت کا صفحہ
  87. فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٨٧﴾

    37:87 بھلا پروردگار عالم کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟

    آیت کا صفحہ
  88. فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى ٱلنُّجُومِ ﴿٨٨﴾

    37:88 تب انہوں نے ستاروں کی طرف ایک نظر کی

    آیت کا صفحہ
  89. فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ ﴿٨٩﴾

    37:89 اور کہا میں تو بیمار ہوں

    آیت کا صفحہ
  90. فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ ﴿٩٠﴾

    37:90 تب وہ ان سے پیٹھ پھیر کر لوٹ گئے

    آیت کا صفحہ
  91. فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ ﴿٩١﴾

    37:91 پھر ابراہیم ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ تم کھاتے کیوں نہیں؟

    آیت کا صفحہ
  92. مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ ﴿٩٢﴾

    37:92 تمہیں کیا ہوا ہے تم بولتے نہیں؟

    آیت کا صفحہ
  93. فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ ﴿٩٣﴾

    37:93 پھر ان کو داہنے ہاتھ سے مارنا (اور توڑنا) شروع کیا

    آیت کا صفحہ
  94. فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ ﴿٩٤﴾

    37:94 تو وہ لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے

    آیت کا صفحہ
  95. قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ ﴿٩٥﴾

    37:95 انہوں نے کہا کہ تم ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہو جن کو خود تراشتے ہو؟

    آیت کا صفحہ
  96. وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ ﴿٩٦﴾

    37:96 حالانکہ تم کو اور جو تم بناتے ہو اس کو خدا ہی نے پیدا کیا ہے

    آیت کا صفحہ
  97. قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَـٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ ﴿٩٧﴾

    37:97 وہ کہنے لگے کہ اس کے لئے ایک عمارت بناؤ پھر اس کو آگ کے ڈھیر میں ڈال دو

    آیت کا صفحہ
  98. فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ ﴿٩٨﴾

    37:98 غرض انہوں نے ان کے ساتھ ایک چال چلنی چاہی اور ہم نے ان ہی کو زیر کردیا

    آیت کا صفحہ
  99. وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ ﴿٩٩﴾

    37:99 اور ابراہیم بولے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے رستہ دکھائے گا

    آیت کا صفحہ
  100. رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿١٠٠﴾

    37:100 اے پروردگار مجھے (اولاد) عطا فرما (جو) سعادت مندوں میں سے (ہو)

    آیت کا صفحہ
  101. فَبَشَّرْنَـٰهُ بِغُلَـٰمٍ حَلِيمٍ ﴿١٠١﴾

    37:101 تو ہم نے ان کو ایک نرم دل لڑکے کی خوشخبری دی

    آیت کا صفحہ
  102. فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَـٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ ﴿١٠٢﴾

    37:102 جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ (گویا) تم کو ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابا جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجیئے خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پایئے گا

    آیت کا صفحہ
  103. فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ ﴿١٠٣﴾

    37:103 جب دونوں نے حکم مان لیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹا دیا

    آیت کا صفحہ
  104. وَنَـٰدَيْنَـٰهُ أَن يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ ﴿١٠٤﴾

    37:104 تو ہم نے ان کو پکارا کہ اے ابراہیم

    آیت کا صفحہ
  105. قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١٠٥﴾

    37:105 تم نے خواب کو سچا کر دکھایا۔ ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  106. إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَـٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ ﴿١٠٦﴾

    37:106 بلاشبہ یہ صریح آزمائش تھی

    آیت کا صفحہ
  107. وَفَدَيْنَـٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ ﴿١٠٧﴾

    37:107 اور ہم نے ایک بڑی قربانی کو ان کا فدیہ دیا

    آیت کا صفحہ
  108. وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ ﴿١٠٨﴾

    37:108 اور پیچھے آنے والوں میں ابراہیم کا (ذکر خیر باقی) چھوڑ دیا

    آیت کا صفحہ
  109. سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ ﴿١٠٩﴾

    37:109 کہ ابراہیم پر سلام ہو

    آیت کا صفحہ
  110. كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١١٠﴾

    37:110 نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  111. إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١١١﴾

    37:111 وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

    آیت کا صفحہ
  112. وَبَشَّرْنَـٰهُ بِإِسْحَـٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿١١٢﴾

    37:112 اور ہم نے ان کو اسحاق کی بشارت بھی دی (کہ وہ) نبی (اور) نیکوکاروں میں سے (ہوں گے)

    آیت کا صفحہ
  113. وَبَـٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَـٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ ﴿١١٣﴾

    37:113 اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں۔ اور ان دونوں اولاد کی میں سے نیکوکار بھی ہیں اور اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے (یعنی گنہگار) بھی ہیں

    آیت کا صفحہ
  114. وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ ﴿١١٤﴾

    37:114 اور ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کئے

    آیت کا صفحہ
  115. وَنَجَّيْنَـٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ ﴿١١٥﴾

    37:115 اور ان کو اور ان کی قوم کو مصیبت عظیمہ سے نجات بخشی

    آیت کا صفحہ
  116. وَنَصَرْنَـٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ ﴿١١٦﴾

    37:116 اور ان کی مدد کی تو وہ غالب ہوگئے

    آیت کا صفحہ
  117. وَءَاتَيْنَـٰهُمَا ٱلْكِتَـٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ ﴿١١٧﴾

    37:117 اور ان دونوں کو کتاب واضح (المطالب) عنایت کی

    آیت کا صفحہ
  118. وَهَدَيْنَـٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ ﴿١١٨﴾

    37:118 اور ان کو سیدھا رستہ دکھایا

    آیت کا صفحہ
  119. وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ ﴿١١٩﴾

    37:119 اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (خیر باقی) چھوڑ دیا

    آیت کا صفحہ
  120. سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ ﴿١٢٠﴾

    37:120 کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام

    آیت کا صفحہ
  121. إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١٢١﴾

    37:121 بےشک ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  122. إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٢٢﴾

    37:122 وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

    آیت کا صفحہ
  123. وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٢٣﴾

    37:123 اور الیاس بھی پیغمبروں میں سے تھے

    آیت کا صفحہ
  124. إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٢٤﴾

    37:124 جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟

    آیت کا صفحہ
  125. أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَـٰلِقِينَ ﴿١٢٥﴾

    37:125 کیا تم بعل کو پکارتے (اور اسے پوجتے) ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو

    آیت کا صفحہ
  126. ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٢٦﴾

    37:126 (یعنی) خدا کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے

    آیت کا صفحہ
  127. فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ﴿١٢٧﴾

    37:127 تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلا دیا۔ سو وہ (دوزخ میں) حاضر کئے جائیں گے

    آیت کا صفحہ
  128. إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ﴿١٢٨﴾

    37:128 ہاں خدا کے بندگان خاص (مبتلائے عذاب نہیں) ہوں گے

    آیت کا صفحہ
  129. وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ ﴿١٢٩﴾

    37:129 اور ان کا ذکر (خیر) پچھلوں میں (باقی) چھوڑ دیا

    آیت کا صفحہ
  130. سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ ﴿١٣٠﴾

    37:130 کہ اِل یاسین پر سلام

    آیت کا صفحہ
  131. إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١٣١﴾

    37:131 ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  132. إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٣٢﴾

    37:132 بےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

    آیت کا صفحہ
  133. وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٣٣﴾

    37:133 اور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے

    آیت کا صفحہ
  134. إِذْ نَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ﴿١٣٤﴾

    37:134 جب ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو (عذاب سے) نجات دی

    آیت کا صفحہ
  135. إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ ﴿١٣٥﴾

    37:135 مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی

    آیت کا صفحہ
  136. ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ ﴿١٣٦﴾

    37:136 پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا

    آیت کا صفحہ
  137. وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ ﴿١٣٧﴾

    37:137 اور تم دن کو بھی ان (کی بستیوں) کے پاس سے گزرتے رہتے ہو

    آیت کا صفحہ
  138. وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿١٣٨﴾

    37:138 اور رات کو بھی۔ تو کیا تم عقل نہیں رکھتے

    آیت کا صفحہ
  139. وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٣٩﴾

    37:139 اور یونس بھی پیغمبروں میں سے تھے

    آیت کا صفحہ
  140. إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ ﴿١٤٠﴾

    37:140 جب بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے

    آیت کا صفحہ
  141. فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ ﴿١٤١﴾

    37:141 اس وقت قرعہ ڈالا تو انہوں نے زک اُٹھائی

    آیت کا صفحہ
  142. فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ ﴿١٤٢﴾

    37:142 پھر مچھلی نے ان کو نگل لیا اور وہ (قابل) ملامت (کام) کرنے والے تھے

    آیت کا صفحہ
  143. فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ ﴿١٤٣﴾

    37:143 پھر اگر وہ (خدا کی) پاکی بیان نہ کرتے

    آیت کا صفحہ
  144. لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ﴿١٤٤﴾

    37:144 تو اس روز تک کہ لوگ دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اسی کے پیٹ میں رہتے

    آیت کا صفحہ
  145. ۞ فَنَبَذْنَـٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ ﴿١٤٥﴾

    37:145 پھر ہم نے ان کو جب کہ وہ بیمار تھے فراخ میدان میں ڈال دیا

    آیت کا صفحہ
  146. وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ ﴿١٤٦﴾

    37:146 اور ان پر کدو کا درخت اُگایا

    آیت کا صفحہ
  147. وَأَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ ﴿١٤٧﴾

    37:147 اور ان کو لاکھ یا اس سے زیادہ (لوگوں) کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا

    آیت کا صفحہ
  148. فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَـٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ ﴿١٤٨﴾

    37:148 تو وہ ایمان لے آئے سو ہم نے بھی ان کو (دنیا میں) ایک وقت (مقرر) تک فائدے دیتے رہے

    آیت کا صفحہ
  149. فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ ﴿١٤٩﴾

    37:149 ان سے پوچھو تو کہ بھلا تمہارے پروردگار کے لئے تو بیٹیاں اور ان کے لئے بیٹے

    آیت کا صفحہ
  150. أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ إِنَـٰثًا وَهُمْ شَـٰهِدُونَ ﴿١٥٠﴾

    37:150 یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ (اس وقت) موجود تھے

    آیت کا صفحہ
  151. أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ ﴿١٥١﴾

    37:151 دیکھو یہ اپنی جھوٹ بنائی ہوئی (بات) کہتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  152. وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ ﴿١٥٢﴾

    37:152 کہ خدا کے اولاد ہے کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں

    آیت کا صفحہ
  153. أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ ﴿١٥٣﴾

    37:153 کیا اس نے بیٹوں کی نسبت بیٹیوں کو پسند کیا ہے؟

    آیت کا صفحہ
  154. مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ﴿١٥٤﴾

    37:154 تم کیسے لوگ ہو، کس طرح کا فیصلہ کرتے ہو

    آیت کا صفحہ
  155. أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴿١٥٥﴾

    37:155 بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے

    آیت کا صفحہ
  156. أَمْ لَكُمْ سُلْطَـٰنٌ مُّبِينٌ ﴿١٥٦﴾

    37:156 یا تمہارے پاس کوئی صریح دلیل ہے

    آیت کا صفحہ
  157. فَأْتُوا۟ بِكِتَـٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ﴿١٥٧﴾

    37:157 اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب پیش کرو

    آیت کا صفحہ
  158. وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ﴿١٥٨﴾

    37:158 اور انہوں نے خدا میں اور جنوں میں رشتہ مقرر کیا۔ حالانکہ جنات جانتے ہیں کہ وہ (خدا کے سامنے) حاضر کئے جائیں گے

    آیت کا صفحہ
  159. سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿١٥٩﴾

    37:159 یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے

    آیت کا صفحہ
  160. إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ﴿١٦٠﴾

    37:160 مگر خدا کے بندگان خالص (مبتلائے عذاب نہیں ہوں گے)

    آیت کا صفحہ
  161. فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ ﴿١٦١﴾

    37:161 سو تم اور جن کو تم پوجتے ہو

    آیت کا صفحہ
  162. مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَـٰتِنِينَ ﴿١٦٢﴾

    37:162 خدا کے خلاف بہکا نہیں سکتے

    آیت کا صفحہ
  163. إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ ﴿١٦٣﴾

    37:163 مگر اس کو جو جہنم میں جانے والا ہے

    آیت کا صفحہ
  164. وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ ﴿١٦٤﴾

    37:164 اور (فرشتے کہتے ہیں کہ) ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے

    آیت کا صفحہ
  165. وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ ﴿١٦٥﴾

    37:165 اور ہم صف باندھے رہتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  166. وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ ﴿١٦٦﴾

    37:166 اور (خدائے) پاک (ذات) کا ذکر کرتے رہتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  167. وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ ﴿١٦٧﴾

    37:167 اور یہ لوگ کہا کرتے تھے

    آیت کا صفحہ
  168. لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٦٨﴾

    37:168 کہ اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت (کی کتاب) ہوتی

    آیت کا صفحہ
  169. لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ﴿١٦٩﴾

    37:169 تو ہم خدا کے خالص بندے ہوتے

    آیت کا صفحہ
  170. فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ﴿١٧٠﴾

    37:170 لیکن (اب) اس سے کفر کرتے ہیں سو عنقریب ان کو (اس کا نتیجہ) معلوم ہوجائے گا

    آیت کا صفحہ
  171. وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٧١﴾

    37:171 اور اپنے پیغام پہنچانے والے بندوں سے ہمارا وعدہ ہوچکا ہے

    آیت کا صفحہ
  172. إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ ﴿١٧٢﴾

    37:172 کہ وہی (مظفرو) منصور ہیں

    آیت کا صفحہ
  173. وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ ﴿١٧٣﴾

    37:173 اور ہمارا لشکر غالب رہے گا

    آیت کا صفحہ
  174. فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ ﴿١٧٤﴾

    37:174 تو ایک وقت تک ان سے اعراض کئے رہو

    آیت کا صفحہ
  175. وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ ﴿١٧٥﴾

    37:175 اور انہیں دیکھتے رہو۔ یہ بھی عنقریب (کفر کا انجام) دیکھ لیں گے

    آیت کا صفحہ
  176. أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ ﴿١٧٦﴾

    37:176 کیا یہ ہمارے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں

    آیت کا صفحہ
  177. فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ ﴿١٧٧﴾

    37:177 مگر جب وہ ان کے میدان میں آ اُترے گا تو جن کو ڈر سنا دیا گیا تھا ان کے لئے برا دن ہوگا

    آیت کا صفحہ
  178. وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ ﴿١٧٨﴾

    37:178 اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرے رہو

    آیت کا صفحہ
  179. وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ ﴿١٧٩﴾

    37:179 اور دیکھتے رہو یہ بھی عنقریب (نتیجہ) دیکھ لیں گے

    آیت کا صفحہ
  180. سُبْحَـٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿١٨٠﴾

    37:180 یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں تمہارا پروردگار جو صاحب عزت ہے اس سے (پاک ہے)

    آیت کا صفحہ
  181. وَسَلَـٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٨١﴾

    37:181 اور پیغمبروں پر سلام

    آیت کا صفحہ
  182. وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٨٢﴾

    37:182 اور سب طرح کی تعریف خدائے رب العالمین کو (سزاوار) ہے

    آیت کا صفحہ