کفار کا ایک دوسرے کو الزام
"یمین" (داہنے ہاتھ) میں عمومًا زور و قوت زائد ہوتی ہے۔ یعنی تم ہی تھے جو ہم پر چڑھے آتے تھے بہکانے کو زور دکھلا کر اور مرعوب کر کے ۔ یا یمین سے مراد خیروبرکت کی جانب لے جائیں یعنی تم ہی تھے کہ ہم پر چڑھائی کرتے تھے بھلائی اور نیکی سے روکنے کے لیے۔ یہ گفتگو اتباع اور متبوعین (زبردستوں اور زیردستوں) کے درمیان ہو گی۔