مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ص، آیت 41

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذكر عبدنا ايوب اذ نادى ربه اني مسني الشيطان بنصب وعذاب

اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ (بار الہٰا) شیطان نے مجھ کو ایذا اور تکلیف دے رکھی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 41
  • پارہ 23
  • صفحہ 455

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قرآن کریم کے تتبع سے ظاہر ہوتا ہے کہ جن امور میں کوئی پہلو شر یا ایذاء کا یا کسی مقصد صحیح کے فوت ہونے کا ہو ان کو شیطان کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔ جیسے موسٰیؑ کے قصہ میں آیا وَ مَاۤ اَنۡسٰنِیۡہُ اِلَّا الشَّیۡطٰنُ اَنۡ اَذۡکُرَہٗ (کہف۔۶۳) کیونکہ اکثر اس قسم کی چیزوں کا سبب قریب یا بعید کسی درجہ میں شیطان ہوتا ہے۔ اسی قاعدہ سے حضرت ایوبؑ نے اپنی بیماری یا تکلیف یا آزار کی نسبت شیطان کی طرف کی گویا تواضعًا و تاوّبًا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱذْكُرْاور ذکر کیجئےwa-udh'kur
  2. عَبْدَنَآہمارے بندےʿabdanā
  3. أَيُّوبَایوب کاayyūba
  4. إِذْجبidh
  5. نَادَىٰانہوں نے پکاراnādā
  6. رَبَّهُۥٓاپنے رب کوrabbahu
  7. أَنِّىبیشک مجھےannī
  8. مَسَّنِىَچھوڑا ہے مجھ کوmassaniya
  9. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطان نےl-shayṭānu
  10. بِنُصْبٍۢساتھ تکلیف کے/ مشقت کے، ایذاء کےbinuṣ'bin
  11. وَعَذَابٍ، اور عذاب کےwaʿadhābin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں