مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ص، آیت 61

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا ربنا من قدم لنا هذا فزده عذابا ضعفا في النار

وہ کہیں گے اے پروردگار جو اس کو ہمارے سامنے لایا ہے اس کو دوزخ میں دونا عذاب دے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 61
  • پارہ 23
  • صفحہ 456

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آپس میں لعن طعن کر کے پھر حق تعالیٰ سے عرض کریں گے کہ اے پروردگار! جو اپنی شقاوت سے یہ بلا اور مصیبت ہماے سر پر لایا ۔ اسے دوزخ میں دگنا عذاب دیجئے۔ شاید سمجھیں گے کہ اس کا دگنا عذاب دیکھ کر ذرا دل ٹھنڈا ہو جائے گا۔ حالانکہ وہاں تسلی کا سامان کہاں؟ ایک دوسرے کو کوسنا اور پھٹکارنا یہ بھی ایک مستقل عذاب ہوا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟وہ کہیں گےqālū
  2. رَبَّنَااے ہمارے ربrabbanā
  3. مَنجس نےman
  4. قَدَّمَآگے بھیجا ہےqaddama
  5. لَنَاہمارے لئےlanā
  6. هَـٰذَایہhādhā
  7. فَزِدْهُپس زیادہ دے اس کوfazid'hu
  8. عَذَابًۭاعذابʿadhāban
  9. ضِعْفًۭادوگنا آگ میںḍiʿ'fan
  10. فِىfī
  11. ٱلنَّارِl-nāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں