حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق
یعنی ڈھانچہ ٹھیک تیار کر کے اپنی طرف سے ایک روح پھونکوں۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ "روحی" (اپنی جان) اس لئے فرمایا کہ آب و خاک سے نہیں بنی۔ عالم غیب سے آئی"۔ کچھ مضمون روح کے متعلق سورہ بنی اسرائیل میں گذرا ہے۔ وہاں روح کی اس اضافت پر روشنی ڈالی گئ ہے۔ ملاحظہ کر لیا جائے۔