مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ص، آیت 72

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاذا سويته ونفخت فيه من روحي فقعوا له ساجدين

جب اس کو درست کرلوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 72
  • پارہ 23
  • صفحہ 457

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ڈھانچہ ٹھیک تیار کر کے اپنی طرف سے ایک روح پھونکوں۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ "روحی" (اپنی جان) اس لئے فرمایا کہ آب و خاک سے نہیں بنی۔ عالم غیب سے آئی"۔ کچھ مضمون روح کے متعلق سورہ بنی اسرائیل میں گذرا ہے۔ وہاں روح کی اس اضافت پر روشنی ڈالی گئ ہے۔ ملاحظہ کر لیا جائے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  2. سَوَّيْتُهُۥمیں درست بنادوں اس کوsawwaytuhu
  3. وَنَفَخْتُاور میں پھونک دوںwanafakhtu
  4. فِيهِاس میںfīhi
  5. مِنسےmin
  6. رُّوحِىاپنی روحrūḥī
  7. فَقَعُوا۟تو گرپڑناfaqaʿū
  8. لَهُۥاس کے لئےlahu
  9. سَـٰجِدِينَسجدہ کرتے ہوئےsājidīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں