تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
اللہ پر جھوٹ بولا یعنی اس کے شریک ٹھہرائے یا اولاد تجویز کی، یا وہ صفات اسکی طرف منسوب کیں۔ جو واقع میں اس کے لائق نہ تھیں۔ اور جھٹلایا اچھی بات کو جب پہنچی اس کے پاس یعنی انبیاء علیہم السلام جو سچی باتیں خدا کی طرف سے لائے انکو سنتے ہی جھٹلانے لگا۔ سوچنے سمجھنے کی تکلیف بھی گوارہ نہ کی۔ بلاشبہ جو شخص سچائی کا اتنا دشمن ہو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے اور ایسے ظالموں کا ٹھکانہ دوزخ کے سوا اور کہاں ہو گا۔ عمومًا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں