مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الله يتوفى الانفس حين موتها والتي لم تمت في منامها فيمسك التي قضى عليها الموت ويرسل الاخرى الى اجل مسمى ان في ذلك لايات لقوم يتفكرون

خدا لوگوں کے مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو مرے نہیں (ان کی روحیں) سوتے میں (قبض کرلیتا ہے) پھر جن پر موت کا حکم کرچکتا ہے ان کو روک رکھتا ہے اور باقی روحوں کو ایک وقت مقرر تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ جو لوگ فکر کرتے ہیں ان کے لئے اس میں نشانیاں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 42
  • پارہ 24
  • صفحہ 463

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں یعنی نیند میں ہر روز جان کھینچتا ہے پھر (واپس) بھیجتا ہے۔ یہ ہی نشان ہے آخرت کا۔ معلوم ہوا نیند میں بھی جان کھینچتی ہے۔ جیسے موت میں۔ اگر نیند میں کھینچ کر رہ گئ وہ ہی موت ہے مگر یہ جان وہ ہے جس کو (ظاہر) ہوش کہتے ہیں۔ اور ایک جان جس سے سانس چلتی ہے اور نبضیں اچھلتی ہیں اور کھانا ہضم ہوتا ہے سو دوسری ہے وہ موت سے پہلے نہیں کھینچتی (موضح القرآن) حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے بغوی نے نقل کیا ہے کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahu
  2. يَتَوَفَّىفوت کرتا ہےyatawaffā
  3. ٱلْأَنفُسَنفسوں کوl-anfusa
  4. حِينَوقتḥīna
  5. مَوْتِهَاان کی موت کےmawtihā
  6. وَٱلَّتِىاور وہ جوwa-allatī
  7. لَمْنہیںlam
  8. تَمُتْمرتےtamut
  9. فِىمیںfī
  10. مَنَامِهَا ۖاپنی نیند میںmanāmihā
  11. فَيُمْسِكُپس روک لیتا ہے اس کوfayum'siku
  12. ٱلَّتِىجوallatī
  13. قَضَىٰفیصلہ کرتا ہےqaḍā
  14. عَلَيْهَااس پرʿalayhā
  15. ٱلْمَوْتَموت کاl-mawta
  16. وَيُرْسِلُاور بھیجتا ہےwayur'silu
  17. ٱلْأُخْرَىٰٓدوسریوں کوl-ukh'rā
  18. إِلَىٰٓتکilā
  19. أَجَلٍۢایک مقررajalin
  20. مُّسَمًّى ۚوقت تکmusamman
  21. إِنَّبیشکinna
  22. فِىمیںfī
  23. ذَٰلِكَاسdhālika
  24. لَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātin
  25. لِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawmin
  26. يَتَفَكَّرُونَجو غور و فکر کرتی ہوyatafakkarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں