مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 51

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاصابهم سيئات ما كسبوا والذين ظلموا من هؤلاء سيصيبهم سيئات ما كسبوا وما هم بمعجزين

ان پر ان کے اعمال کے وبال پڑ گئے۔ اور جو لوگ ان میں سے ظلم کرتے رہے ہیں ان پر ان کے عملوں کے وبال عنقریب پڑیں گے۔ اور وہ (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 51
  • پارہ 24
  • صفحہ 464

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

چنانچہ قارون نے یہ ہی کیا تھا ۔ اس کا جو حشر ہوا وہ پہلے گذر چکا۔ یعنی جیسے پہلے مجرموں پر ان کی شرارتوں کا وبال پڑا، موجود الوقت مشرکین پر بھی پڑنے والا ہے۔ جس وقت اللہ تعالیٰ انکو سزا دینا چاہے گا یہ روپوش ہو کر یا اور کسی تدبیر سے اسکو تھکا نہیں سکتے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَصَابَهُمْتو پہنچیں ان کوfa-aṣābahum
  2. سَيِّـَٔاتُسزائیں۔ برائیاںsayyiātu
  3. مَاجوmā
  4. كَسَبُوا۟ ۚانہوں نے کمائی کیkasabū
  5. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  6. ظَلَمُوا۟جنہوں نے ظلم کیاẓalamū
  7. مِنْسےmin
  8. هَـٰٓؤُلَآءِان لوگوں میں (سے)hāulāi
  9. سَيُصِيبُهُمْعنقریب پہنچیں گی ان کوsayuṣībuhum
  10. سَيِّـَٔاتُسزائیں۔ برائیاںsayyiātu
  11. مَاجوmā
  12. كَسَبُوا۟انہوں نے کمائی کیkasabū
  13. وَمَااور نہیںwamā
  14. هُموہhum
  15. بِمُعْجِزِينَعاجز کرنے والےbimuʿ'jizīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں